بینظیر قتل کیس : ایف آئی اے کا امریکی صحافی مارک سیگل سے رابطہ

Benazir

Benazir

اسلام آباد(جیوڈیسک)ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل سے رابطہ کر لیا، مارک سیگل نے پاکستان آکر ٹرائیل کورٹ میں بیان رکارڈ کرانے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے پرویز مشرف کے خلاف اہم گواہ مارک سیگل سے آج رابطہ کیا ہے ، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم مارک سیگل کا پہلے ہی بیان ریکارڈ کر چکی ہے تاہم عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا جانا ابھی باقی ہے۔