نواز شریف سے سعودی عرب کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبد العزیز الغدیر نے ملاقات کی ہے، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

میاں نواز شریف سعودی سفیر سے ملاقات کے لیے لاہور سے خصوصی طور پر اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع سعودی سفیر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اس موقع پرملک کی موجودہ صور ت حال کے علاوہ آئندہ انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔