برلن: روایتی میلے میں ہلاک افراد کی یاد میں مشعلیں روشن

Berlin

Berlin

جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی میں روایتی میلے کے دوران بھگڈر کے باعث ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک ہزار مشعلیں روشن کی گئیں۔جرمنی میں ہر سال رقص و موسیقی میلہ مختلف شہروں میں منعقد کیا جاتا ہے۔ جس میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔

دوہزار دس میں میلے کے دوران سرنگ میں بھگدڑ مچ گئی۔ جس باعث اکیس افراد ہلاک جبکہ پانچ سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ جس میں غیر ملکی بھی شامل تھے۔ مرنے والوں کے لواحقین کی طرف سے جائے حادثہ اور ان کی یاد میں بنائے جانے والے باغ میں ایک ہزار مشعلیں روشن کی گئیں۔