نیا وڈیو گیم ایکس باکس ون تیار

Video Game

Video Game

امریکی کمپنی مائیکروسوفٹ کارپوریشن نے ویڈیوگیمز کے کروڑوں شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا وڈیو گیم ایکس باکس ون تیارکرلیا ہے۔

جسے جلد مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔ وڈیو گیم بنانے والی کمپنی مائیکروسوفٹ کا کہنا ہے کہ نیا ایکس باکس ون ایک آل ان ون انٹرٹینمنٹ سسٹم ہے۔ یہ ٹی وی کے لحاظ سے چلتا ہے اور آواز و چہرے کے خدوخال کے لحاظ سے کام کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اسکائپ وڈیو کالنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ ایکس باکس ون میں پندرہ گیم ٹائٹلز اور اوریجنل پروگرامنگ کے ساتھ ایک خاص نیشنل فٹبال گیم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

گیم جدید ترین کائنیٹک سینسر، اپ ڈیٹ کنٹرولر اور آٹھ گیگابائٹس کی میموری پر مشتمل ہے۔ کمپنی کو توقع ہے کہ ایکس باکس ون گھریلو تفریح میں ایک نیا موڑ ثابت ہوگا اور شائقین کی توقعات پر پورا اترے گا۔

یہ گیمنگ کنسول سال کے آخر تک دنیا بھرمیں ریلیز کیا جائے گا۔ ہالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر اسٹیون سپیلبرگ نے ایکس باکس گیم پر ایک ٹی وی سیریز بھی بنانے کا اعلان کیا۔