بھمبر کی خبریں 24/1/2014

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع بھمبر کے اندر لاوڈ سپیکر پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید نے علماء اکرام اور معززین کی میٹنگ 28 جنوری کو اپنے آفس میں طلب کر لی تفصیلات کیمطابق ملک بھر کی طر ح ضلع بھمبر کے اندر لا وڈ سپیکر ایکٹ پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر بھمبر سردا ر عدنا ن خو رشید نے علما ی اکرا م اور معز زین کی ایک میٹنگ 28جنو ری برو ز منگل کو دن1بجے اپنے دفتر میں طلب کر لی ہے اجلا س میں شر کے کے لئے علما ء اکرا م اور معززین علا قہ وشہریو ں کو تحر یر ی دعو ت نا مے جا ری کر دئیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)تحصیلدا ر بھمبر کی دو دھ اور دہی کی دو کا نو ں کی چیکنگ نا قص دو دھ فرو خت کرنے والوں کو بھا ری جر ما نے سینکڑو ں لیٹر نا قص دو دھ ضا ئع کر دیا گیا دو کا ندا رو ں کو دودھ بہتر حا لت میں خر ید نے اور فرو خت کر نے کی ہد ایت خلا ف ورزی کر نے وا لو ں کے ساتھ سختی سے نمٹا جا ئے گا تحصیلدا ر بھمبر کی دو دھ فرو خت کر نے والو ں کو وارننگ تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی کمشنر بھمبر سر دا ر عدنا ن خو رشید کی خصوصی ہد ایت پر گز شتہ روز تحصیلدار بھمبر عیص بیگ نے پو لیس نفر ی کے ہمرا ہ دو دھ اور دہی کی دو کا نو ں پر چیکنگ کی چیکنگ کے دو را ن نا قص دو دھ فرو خت کر نے وا لو ں میں آصف اقبا ل، جمشید ،اللہ دتہ ،غلا م حسین ،صفدر حسین ، احمد دین ،رحمت علی ،منظور حسین ،شکیل احمد کو بھا ری جر ما نے کے اور سینکڑو ں لیٹر دو دھ موقع پرہی تلف کر دیا گیا تحصیلدا ر نے دو دھ اور دہی کی دوکا نو ں کے ما لکا ن کو وار ننگ دی کہ وہ بہتر حا لت میں دو دھ خر ید یں اور بہتر حا لت میں فرو خت کر یں نا قص اور غیر معیا ری دو دھ اور دہی فرو خت کر نے وا لو ں کے ساتھ آئند ہ سختی سے نمٹا جا ئے گا اشیا ء خو ردو نو ش ،دو دھ ،دہی گو شت ،سبز ی ،فرو ٹ اور مشرو با ت کی کو الٹی پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کر یں گے خلا ف ورزی کر نے وا لو ں کو جر ما نو ں کے ساتھ سا تھ حوا لا ت کی بھی سیر کروا ئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)جو ڈیشل ایمپلا ئز ایسو سی ایشن ضلع بھمبر کے جنرل سیکر ٹر ی محمد شکیل نے اپنے عہد ے سے استعفٰی دے دیا استعفٰینجی مصرو فیا ت کی بنا پر دیا تفصیلا ت کے مطا بق جو ڈیشل ایمپلا ئز ایسوسی ایشن ضلع بھمبر کے جنر ل سیکر ٹر ی محمد شکیل نے گز شتہ روز اپنی نجی مصرو فیا ت کی بنا پر اپنے عہد ے سے استعفٰی دے دیا انہو ں نے اپنااستعفٰی جو ڈیشل ایمپلا ئز ایسو سی ایشن کے مر کز ی چیف آرگنا ئز ر کو دے دیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) کشمیری قوم مقبول بٹ شہید کی جلائی ہوئی شمع کی روشنی میں تحریک آزادی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے کشمیری قوم کو غیر ریاستی جماعتوں نے یرغمال بنا کر تحریک آزادی کشمیر سے دور کرنے کی جو کوششیں شروع کر رکھی ہیں غیر ت مند کشمیری انہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے 11 فروری یوم شہادت مقبول بٹ شہید کشمیری قوم ایک بار پھر تحریک آزادی کو بھر پور اور منظم طریقیء سے جاری رکھنے کا عزم کرے گی اور آزادی کی منزل تک اپنی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھے گی اور تحریک آزادی کشمیر کیخلاف سازشوں کو ناکام بنائے گی ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات سٹی بھمبر کشمیر فریڈم موومنٹ محمد یٰسین تبسم نے صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 11 فروری 1984 کو مقبول بٹ شہید نے پھانسی کا پھندا چوم کر جس عزم کا اظہار کیا تھا کشمیری قوم آج ان کی اسی جلائی ہوئی آزادی کی شمع کی روشنی میں تحریک آزادی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے آج غیر ریاستی جماعتوں نے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ پر یلغار کر رکھی ہے اور کشمیری قوم کو مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر سے دور کرنے اور ریاست جموں و کشمیر کی وحدت کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہے جنہیں کشمیری قوم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی نام نہاد غیر ریاستی جماعتوں کے سربراہ اپنے اپنے اقتدار کی خاطر اسلام آباد اور دہلی کے گن گاتے ہیں اور پس پردہ تحریک آزادی کشمیر کو سرد خانے میں ڈالنے میں مصروف ہیںانہوں نے کہا کہ کشمیری قوم ایسے نام نہاد حکمرانوں کو مسترد کرتی ہے اور 11 فروری یوم مقبول بٹ شہید کو ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کرے گی کہ مقبول بٹ شہید کی جلائی ہوئی شمع آزادی کی روشنی میں اپنا سفر جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید صحافیوں کیلئے کئے گئے اعلانات کو عملی جامہ پہنائیں اور صحافیوں کے تحفظات کو دور کریں مظفر آباد اور میرپور کے صحافیوں پر نوازشات اور دیگر اضلاع کے صحافیوں کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھنا بڑی زیادتی ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب بھمبر ملک شوکت حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے اپنے دورہ بھمبر کے دوران بھمبر کے صحافیوں کیلئے مالی گرانٹ اور رہائشی کالونی دینے کا اعلان کیا تھا جس پر ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کوئی عملدرآمد نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ صحافی ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت رکھتے ہیں ان کیساتھ حکومت کا ناروا سلوک بڑی زیادتی ہے وزیراعظم مظفرآباد اور میرپور کے صحافیوں کو تو نواز رہے ہیں لیکن دیگر آزاد کشمیر کے اضلاع کے صحافیوں کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ ہے کہ صحافیوں کیلئے کئے گئے اعلانات پر فوری عملدرآمد کروا کر صحافیوں کے تحفظات دور کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)کشمیر پر یس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت را جہ نعیم گل منعقد ہو اجلاس میں جما عت اسلا می کے سا بق ضلعی امیر چو ہدر ی کبیر ہاشم ایڈووکیٹ کے وا لد محتر م چو ہدر ی محمد ہاشم کی حادثا تی وفا ت دکھ اور غم کا اظہا ر کیا گیا لو احقین سے دلی ہمدردی کا اظہا ر اور مرحو م کی مغفر ت کے لئے دعائے خیر کی گئی اجلا س میں ملک شو کت حسین ،نا صر شر یف بٹ ،چوہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی عا طف اکر م ، طا رق محمو د ثا قب ،ڈا کٹر طا رق شاکر ، قا ضی انصر زما ن ،فیصل صغیر شمیم ،عزیز الر حمن نا ز ، چو ہدر ی سلیم ساگر، مرزا ند یم اختر ،جہا نگیر پا شا ، شیراز پر ویز مشتا ق،محمد یٰسین تبسم ، عا بد زبیر ،چو ہدر ی ارشد محمود غاز ی ، راشد سبحا نی ،را جہ وحید مراد،چو ہدر ی وسیم نذر ،ارشد چو ہدر ی ،ذیشا ن مصطفی ،مرزا عمر فاروق ،شیخ فیصل مقصود نے شر کت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)محکمہ بر قیا ت بھمبر غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ ختم اور اپنا قبلہ در ست کر ے غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈ نگ ختم نہ ہو ئی تو شہر ی را ست اقدام اٹھا نے پر مجبو ر ہو جا ئیں گے اور حا لا ت کے خرا ب ہو نے کی ذمہ دا ری محکمہ برقیا ت پر عا ئد ہو گئی ان خیا لا ت کا اظہا ر سا بق چیئر مین بلد یہ ومسلم لیگ نو ن کے راہنما مرزا اجمل جرا ل ،صدر انجمن تا جرا ن ڈا کٹر عبدا لشکور را جہ ،شو کت بھٹی نے مشتر کہ بیا ن میں کیا انہو ں نے کہا محکمہ برقیا ت بھمبر کی غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈ نگ سے کا رو با ری زند گی انتہا ئی بر ی طر ح متا ثر ہو رہا ہے غر یب اور دیہا ڑی دار محنت کش طبقہ دو وقت کی رو ٹی کے لئے ترس رہا ہے اور بچو ں کے سا لا نہ امتحا نا ت شرو ع ہو چکے ہیں غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈ نگ سے بچو ں کا تعلیمی استحصال ہو رہا ہے جبکہ محکمہ برقیا ت کے کا نو ں پر جو ں تک نہیں رینگی انہو ں نے کہا کہ محکمہ برقیا ت بھمبر غیر اعلا نیہ لو ڈشیڈ نگ ختم اور اپنا قبلہ در ست کر ے ورنہ شہر ی راست اقدام اٹھا نے پر مجبو ر ہو نگے اور حا لا ت خرا ب ہو نے کی ذمہ دا ر ی محکمہ برقیا ت پر عا ئدہو گی۔