وزیر اعظم یوتھ قرضہ سکیم کیلئے گزٹیڈ آفیسر کی ضمانت کی شرط ختم

کروڑ لعل عیسن: وزیر اعظم یوتھ قرضہ سکیم کیلئے گزٹیڈ آفیسر کی ضمانت کی شرط ختم۔ ذاتی جائیداد کی ضامنت کے علاوہ اہل خانہ میں سے کوئی بھی ضامن بن سکتا ہے۔

ماروی میمن۔
اسلامی طریقہ سے چلانے کیلئے بھی بنکاروں سے مشورے کیئے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے قرضہ سکیم کے طریقہ کار کو مزید آسان بناتے ہوئے گزٹیڈ آفیسر کی ضمانت کی شرط ختم کر دی ہے۔

اب کوئی بھی اس سکیم سے استفادہ کر سکتا ہے اور قرضہ حاصل کرنے کیلئے ذاتی جائیداد کے علاوہ اہل خانہ میں سے کوئی بھی ضامن بن سکتا ہے۔ یہ بات وزیر اعظم یوتھ لون کی کوارڈینیٹر ماروی میمن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ سکیم کو شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقہ سے چلایا جائے گا۔ اور خواتین کی درخواستوں کو ترجیحی غور کیا جائے گا۔