بھمبر کی خبریں 28/11/2013

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیز فا ئر لا ئن پردیو ار کی تعمیر کا بھا رتی منصو بہ کشمیر کی جبر ی تقسیم کو مستقل کر ینکی سا زش ہے جسے کشمیر ی قو م کبھی کا میا ب نہیں ہو نے دیں گی تما م سیا سی جما عتیں اور قا ئد ین بھا رتی گھنا ونے منصو بے کو نا کا م بنا نے کے لئے متحد ہو جا ئیں عا لمی برا دری بھا رت کو جا ر حا نہ اقدا ما ت سے با ز رکھنے کے لئے عملی اقداما ت اٹھا ئے ان خیا لا ت کا اظہا ر سینئر وزیرحکومت چو ہدر ی محمد یٰسین نے چو ہدر ی سعید خا دم ایڈووکیٹ کی طرف سے دئیے گئے عشا ئیہ تقر یب میں شر یک شر کا ء اور کشمیر پر یس کلب بھمبرکے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہو ں نے کہا کہ کشمیر یو ں کے جذبہ حر یت کو خا ردا ر تا رو ں ر دیوا ر بند ی سے دبا یا نہیں جا سکتا ہے ہندو ستا ن کی طرف سے مقبو ضہ کشمیر میں سیز فا ئر لا ئن پر دیو ار بر لن کی طرز پردیو ار تعمیر کر نے کا بھا رتی منصو بہ ریا ست جمو ں وکشمیر کو تقسیم کر نے کی سازش ہے جس کے ذریعے وہ کشمیر ی قوم کو مستقل طو ر پرتقسیم کر نا چا ہتا ہے لیکن کشمیر ی قو م بھا رتی سا زش اور گھنا و نے منصو بہ کو کسی صورت کا میا ب نہیں ہو نے دیں گے بھا رت کی طرف سے آئے روز جا رحا نہ اقدا ما ت اٹھا نے کی و جہ سے جنو بی ایشیا ء کے امن کو شدید خطر ات لا حق ہو رہے ہیں انہو ں نے کہا کہ کشمیر یو ں کو مستقل طو ر پرتقسیم کر نے سے اقوا م متحدہ کی سا کھ بھی متا ثر ہو گی بین الاقوا می دنیا بھا رت کے جا رحا نہ اقد اما ت کو نو ٹس لے اور جنو بی ایشیا ء کو ایٹمی جنگ سے محفو ظ رکھنے کے لئے عملی اقد اما ت اٹھا ئے آزاد کشمیر کی صو رتحا ل پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ تحر یک آزاد ی کشمیر کے اس نا زک مر حلے پر آزاد خطہ افرا تفر ی اور اچھل کو د کی سیا ست کا متحمل نہیں ہو سکتا پیپلز پا رٹی کی حکومت آزاد خطے کے اندر لو گو ں کو بھر پو ر ریلیف دینے کے لئے عملی اقد اما ت اٹھا رہی ہے آزاد کشمیر کے اندر عدم استحکا م کی سیا ست کو مستر د کر کے میا ں نو از شر یف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مینڈ یٹ کو تسلیم کر کے میثاق جمہو ریت کی تو ثیق کی ہے اس موقع پرسا بق کونسلر چو ہدر ی خا دم حسین،سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد یو سف ،چو ہدر ی فضل علی چو ہدر ی محمد یو نس کا لھچو ی،چو ہدر ی محمد اکر م عرف پپو جٹ ،چیف آفیسر بلد یہ چوہدر ی محمد فیا ض ،را جہ شاہد اقبا ل ایڈووکیٹ ،را جہ وسیم یو نس ایڈووکیٹ ،چوہدر ی محمد اسلم آسی ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی ظفر اقبا ل ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ ،صدر کشمیر پر یس کلب را جہ نعیم گل ،ملک شو کت حسین ،طا رق محمود ثا قب ،ذیشا ن ملک ،ما لک انقلا بی ،ظہیر خا دم ،طا ہر اقبا ل ،جنید ظفر ،ممبر خادم حسین کے علا وہ عمائد ین شہر بھی مو جو دتھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) تحصیلدار بھمبر کا مختلف باز ارو ں کا دو رہ متعدد گرا ں فروشو ں کو جر ما نے جب کہ کئی ایک کو وارننگ دو کا ندا ر ازخو د قیمتیں بڑ ھا نے سے گر یز کر یں پرا ئس کنٹرو ل کمیٹی کی جا ری کر دہ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا ء صرف کی فرو خت کو یقینی بنا ئیں خلا ف ورزی کی صورت سخت قانو نی کا رروا ئی کر یں گے تحصیلدار کا دو کا ندارو ں کو انتبا ہ تفصیلا ت کے مطا بق ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدر ی محمد طیب کی خصو صی ہدا یت پر تحصیلدار بھمبر عیص بیگ نے گز شتہ روز پو لیس نفر ی کے ہمرا ہ شہر کے مختلف با ز ارو ں کا دو رہ کیاس اس دورا ن انہو ں نے کر یا نہ ،سبز ی،فر وٹ ،گو شت کی دو کا نو ں اور ہو ٹلو ں پر جا کر ریٹ لسٹیں چیک کیں اورزائد قیمت پر اشیا ء فروخت کر نے وا لے متعدد دوکا ندارو ں کو جر ما نے کئے اور کئی ایک کو وا رننگ بھی جا ری کی جبکہ ہو ٹلو ں اور گو شت کی دو کا نو ں پر صفا ئی ستھرا ئی کے نظا م کو بھی چیک کیا اس مو قع پر تحصیلدار عیص بیگ نے صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ پرا ئس کنٹرول کمیٹیا ں روزا نہ کی بنیاد پر دو کا نداروں کو ریٹ لسٹیں جا ری کر رہی ہیں ریٹ لسٹ سے ہٹ کر من مر ضی کر نے والو ں کے خلا ف بھر پو ر قا نو نی کا رروا ئی عمل میںلا ئیں گے دو کا نداروریٹ لسٹو ں کے مطا بق اشیا ء صرف کی فرو خت کو یقینی بنا ئیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)سینئر صحا فی را جہ نعیم نجمی سیلز آفیسر اسٹیٹ لا ئف را جہ ولید پا شا کے مامو ں را جہ اکرا م گز شتہ روز اچا نک انتقا ل کرگئے ان کی نما ز جنا زہ سیر لہ میں ادا کی گئی نما زجنا زہ میں علا قہ بھر کی سیا سی وسما جی شخصیا ت ،وکلاء صحا فیو ں ،عو ام علا قہ اور عزیز واقا رب کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی مر حو م کو آبا ئی قبرستا ن سیر لہ میں سپر د خا ک کر دیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) PYOکے مر کز ی را ہنما را جہ عمرریا ض سا غر نے کہا ہے کہ پا کستا ن میں مسلم لیگ نو ن کی حکومت نے غر یب مکا ئو مہم چلا کر ظا لما نہ اوراو چھے ہتھکنڈوں کے ذریعے عام آدمی کا جینا محا ل کر دیا ہے ملک بھر میں ٹما ٹر ،آلو ،پیاز اور دیگر سبز یو ں کے ساتھ ساتھ ضرورت زندگی کی دو سری اشیا ء کی قیمتو ں میں بے تحا شا اضا فہ ہو گیاہے پیپلز پا رٹی کے دو ر حکومت کے اندر پیاز اور آلو گلی کو چووںمیں15سے20رو پے فرو خت ہو تے تھے لیکن اب جب سے ن لیگ کی حکومت قائم ہو ئی ہے آلو اور پیاز کی قیمتیں 100رو پے سے تجاوز کرگئیں ہیں یہی و جہ ہے کہ میا ں محمد نو از شر یف نے غر یب مکا ئومہم شروع کی ہے کہ جب غریب کو کچھ بھی کھا نے کو نہیں ملے گا وہ خو د بخو د ہی مر جا ئے گا ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے PYO ما ہا نہ میٹنگ میں بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی پر اظہا ر خیال کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی واحدسیا سی جما عت ہے جس نے ہمیشہ ملک وقو م کے وسیع تر مفا د کے لئے فیصلے کئے اور اپنے اوپر بو جھ بردا شت کر کے غر یب عو ام کو ریلیف مہیا کی ن لیگ کی مو جو دہ حکومت نے اپنے قیا م کے پہلے 4ما ہ میں ہی عو ام کی چیخیں نکلو ا دی ہیں عو ام اس کا بھر پو ر جو اب آئند ہ سال جنو ری میں ہو نے والے بلد یا تی الیکشن میں شیر کا با ئیکا ٹ کر کے دیں گے اور ایک با ر پھر پیپلز پا رٹی کو بلد یا تی الیکشن میں کا میا بی دلوا ئیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) اصلاحی کمیٹی سیرلہ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم نجمی منعقد ہوا اجلاس میں آزاد کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق کی ہمشیرہ اور چوہدری ظہیر الدین بابر کی زوجہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اس موقع پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اجلاس میں مرزا غلام فاروق، مرزا مظہر اقبال، ماسٹر جاوید اقبال سونی، ملک شوکت حسین، راجہ ساجد اقبال، سہیل اسحاق، مرزا امجد، مرزا عبدالرحمان، راجہ تصدق، اشفاق احمد، راجہ محمد عارف اور دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)ریڈفائونڈیشن ریجن بھمبر اور اقبال فورم پاکستان کے تعاون سے ماہ اقبال کی مناسبت سے سے ایک انعامی مقابلہ 26نومبر کو پنک روز ہوٹل بھمبر میں منعقد ہو ا۔ اس پروگرام کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔یہ پہلا مقابلہ 14سکولوں کے طلباء کے مابین پانچ کیٹگریز میںہوا۔ پہلا مقابلہ مضمون نویسی، دوسرا مقابلہ بیت بازی،تیسرا مقابلہ کوئز،چوتھا مقابلہ،کلام اقبال جبکہ پانچواں مقابلہ تقاریر پر مشتمل تھا۔یہ تمام مقابلے علامہ اقبال کی شاعری، کلام اقبال،علامہ اقبال کے حالات زندگی اور ان کے متعلق معلومات پر مشتمل تھے۔ ۔ جیوری کے فرائض اقبال فورم پاکستان کے کنونئیر کیپٹن(ر) ریاض انجم اور ان کی مستند ٹیم نے سر انجام دئیے۔ہر کیٹیگری میں اول دوم و سوم آنے والے طلباء کو شیلڈز ، سرٹیفیکیٹ،تحائف دئیے گے۔ مضمون نویسی میں اول انعام READ فائونڈیشن سکول ڈل بنڈالہ کے محمد انعام اللہ ،دوسرا انعام ارسلان ایوب READفائونڈیشن سکول ستارہ چوک جبکہ تیسرا نعام محسن شکیل READفائونڈیشن کالج سماہنی نے حا صل کیا۔کلام اقبال ترنم میں ستارہ چوک کے اُسامہ سکندر،دوسرا انعام سماہنی کے نصیر احمد جبکہ تیسرے انعام کے حقدار پندی جہونجہ کالج کے انشال رضا قرار پائے۔کوئز کے مقابلے میں یکساں طور پر 07سکولوں،ستارہ چوک،پنڈی جہونجہ ،بھمبر کالج،ڈھیری وٹا ں،کوٹ علی بہادر،پونا و بھمبر رجانی کو اول قرار دیا گیا۔تقریری مقابلے میں بھمبر رجانی کے معاویہ نعیم نے پہلا،سماہنی کالج کے حسنین جاوید نے دوسرا جبکہ بھمبر غربی کے احتشام منیر نے تیسرا انعام حاصل کیا۔بیت بازی کے مقابلے میں سماہنی کالج کی ٹیم اول،کوٹ علی بہادر کی ٹیم دوسرے جبکہ ڈنہ سکول کی ٹیم تیسری پوزیشن کے انعام کی حقدار قرار پائیں۔بہترین کارکردگی کے حامل ادارے کا انعامREADفائونڈیشن کالج سماہنی کے حصے میں آیاجس کو اقبال فورم پاکستان کی طرف سے شاہین ٹرافی2013ء بطور انعام دی گئی انعام حاصل کرنے والے طلباء اور ادارے کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ دئیے گئے۔ڈپٹی کمشنر بھمبر، جناب محمد طیب،ٹیچرز آگنائزیشن بھمبر کے صدر محمد اکرم اور دیگر معززین نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھمبر نے انعام حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد دی۔انہوں readکی اس کوشش کو سراہا جو علامہ اقبال کے نظریہ اور فکر کی ترویج کے لیے کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کے پرائیویٹ اداروں میں جہاں میوزک کنسرٹ ،کلچرل شو ،ڈراموں کا رجحان عام ہے جبکہ اس کے برعکس readمیں اس نوعیت کے پروگرام ایک اہم اور قابل ستائش ہے۔اختتامی گفت گُو READفائونڈیشن کے ریجنل منیجر شوہدری صابر حسین صابر نے کی۔انہوں نے کہا کے اقبال کا کلام ہماری زندگیوں کو تبدیل کر سکتا ہے اور ہم نئی نسل میں ایک نئی امنگ پیدا کر سکتے ہیں۔آج کا پرگرام اس نوعیت کا پہلا پرگرام ہے۔آئندہ نومبر میں بھی انشاء اللہ اس سے بہت انداز میں کریں گے اور 500سے 800بچوں کو موقع دیا جائے گا۔انہوں نے طلباء و اساتذہ کی محنت کو سراہا۔تقریب کا اختتام دُعا کے ساتھ ہوا۔جبکہ 27نو مبر کو اس پر گرا م کا دوسرا مقا بلہ 13سکو لو ں کی طا لبات کے در میا ن پا نچ کیٹگر یز میں ہواریڈفائونڈیشن ریجن بھمبر اور اقبال فورم پاکستان کے تعاون سے ماہ اقبال کے حوالے سے ایک انعامی مقابلہ 27نومبر کو پنک روز ہوٹل بھمبر میں منعقد ہو ا۔ اس پروگرام کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔اس پروگرام کا دوسرا مقابلہ 13سکولوں کی طالبات کے درمیان پانچ کیٹگریز میںہوا۔ پہلا مقابلہ مضمون نویسی، دوسرا مقابلہ بیت بازی،تیسرا مقابلہ کوئز،چوتھا مقابلہ،کلام اقبال جبکہ پانچواں مقابلہ تقاریر پر مشتمل تھا۔یہ تمام مقابلے علامہ اقبال کی شاعری، کلام اقبال،علامہ اقبال کے حالات زندگی اور ان کے متعلق معلومات پر مشتمل تھے۔ ۔ جیوری کے فرائض اقبال فورم پاکستان کے کنونئیر کیپٹن(ر) ریاض انجم اور ان کی مستند ٹیم نے سر انجام دئیے۔ہر کیٹیگری میں اول دوم و سوم آنے والے طلباء کو شیلڈز ، سرٹیفیکیٹ،تحائف دئیے گے۔ مضمون نویسی میں اول انعام READ فائونڈیشن کالج سماہنی کی ایمان منیر،دوسرا انعام ہاجرہ ارسلان READفائونڈیشن سکول بھمبرغربی جبکہ تیسرا انعام READفائونڈیشن کالج پنڈی کی طالبہ اُلفت منظور نے حا صل کیاکلام اقبال ترنم میں اول انعام چوکی کالج کی عائشہ جمروز گروپ،دوسرا انعام برنالہ کی سندس پرویز جبکہ تیسرے انعام کی حقدار سماہنی کالج کی روبیلہ گروپ قرار پائیںکوئز کے مقابلے میں ،ستارہ چوک،پنڈی جہونجہ ،بھمبر کالج،ڈھیری وٹا ں،کوٹ علی بہادروبھمبر رجانی،سماہنی کالج،ڈل بنڈالہ،چوکی کالج کو مشترکہ طور پر جیوری نے اول قرار دیا گیاتقریری مقابلے میں بھمبر کالج کی بُشرٰی امتیاز نے پہلا،ستارہ چوک کی مدیحہ امانت نے دوسرا جبکہ کوٹ علی بہادر کی مائدہ خادم نے تیسرا انعام حاصل کیا بیت بازی کے مقابلے میںبھمبرکالج ،بھمبر رجانی کی ٹیم اول،سماہنی کالج کی ٹیم دوسرے جبکہ ڈنہ سکول کی ٹیم تیسری پوزیشن کے انعام کی حقدار قرار پائیںبہترین کارکردگی کے حامل ادارے کا انعامREADفائونڈیشن کالج چوکی کے حصے میں آیاجس کو اقبال فورم پاکستان کی طرف سے شاہین ٹرافی2013ء بطور انعام دی گئی انعام حاصل کرنے والی طالبات کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ دئیے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن آزاد جموں و کشمیر راجا اظہر اقبال،ڈپٹی ڈی ای او زنانہ محترمہ روبینہ کوثر اور دیگر معززین نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راجا اظہر اقبال نے انعام حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے طلباء و طالبات میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے اگر انہیں بھرپور مواقع ملتے رہیں تو کوئی وجہ نہیں کے وہ اس سے بڑے پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتوں کو منوا سکتے ہیں انہوں نے ریڈ فائونڈیشن کی انتظامیہ کو بھی مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ ریڈ فائونڈیشن کی طرفنئی نسل کی نظریاتی بنیادوں پر فکر سازی اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کاوش حوصلہ افزاء اقدام ہے ڈپٹی ڈی ای او محترمہ روبینہ کوثر نے کہا کے مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ READکے بچے اس قدر پُر اعتماد ہیںانہوں نے بیت بازی میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو نقد انعام بھی دیا تقریب سے ماہر تعلیم پروفیسر نزیر احمد تشنہ اور زکریا فاروقی نے بھی خطاب کیااختتامی گفت گُو READفائونڈیشن کے ریجنل منیجر چوہدری صابر حسین صابر نے کی۔انہوں نے کہا کے اقبال کا کلام ہماری زندگیوں کو تبدیل کر سکتا ہے اور ہم نئی نسل میں ایک نئی امنگ پیدا کرکر سکتے ہیںآج کا پرگرام اس نوعیت کا پہلا پروگرام ہے آئندہ نومبر میں بھی انشاء اللہ اس سے بہتر انداز میں کریں گیانہوں نے طلباء و اساتذہ کی محنت کو سراہا اور امید ظاہر کی کے اس کے ذریعے اقبال کے شاہین اپنے عزم و ہمت اور محنت سے پاکستان کے مستقبل کو سنواریں گے ا خر میں انہوں نے اس مقابلے شاہین ٹرافی جیتنے والے اداروں سماہنی کالج و چوکی کے پرنسپلز،اساتذہ و طلبہ کو مبارکباد دی۔دوران مقابلہ جات بشارت علی راج نے اپنی خوب صورت آواز میں کلام اقبال سنا کر سامعین کو خوب محظوظ کیا تقریب کا اختتام دُعا کے ساتھ ہوا