بھمبر کی خبریں 31/8/2016

Speech

Speech

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کانگو وائرس سے بچائو کیلئے شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کانگو وائرس سے ہونیوالا بخار بھیڑ بکریوں یا مویشیوں کے چچڑ کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہے کانگو وائرس سے متاثرہ چچڑ جس انسان کو کاٹتا ہے یا متاثرہ جانور کے خون یا گوشت کو چھوتا ہے تو وائرس انسا نوں میں منتقل ہو جاتا ہے تیز بخار، کمر درد ،سر درر ہو نا ،آنکھوں میں در د ہو نا پیٹ میں در د ہو نا اور متلی اور قے ہو نا کا نگو وا ئر س کی علا ما ت ہیں ان خیا لا ت کا اظہار کا اظہار ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈا کٹر عبد العزیز ڈار نے کا نگو بخا ر کی علا ما ت اور اس سے بچائو کے حوا لے سے احتیا طی تدا بیر کے اوپر میڈ یا نما ئند گا ن کو بر یفنگ دیتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ کا نگو وا ئرس سے بچا ئو کیلئے گھروں ،مو یشیوں ،کے باڑوں اور دیگر پا لتو جا نوروں کی پنا ہ گا ہوں جہاں چیچڑ ہوں وہاں کیٹر ے ما ر ادویا ت کا سپر ے کروایا جا ئے ایسے جا نورجن پر چیچڑ ہوں ان پر بھی سپرے کرا یاجا ئے ننگے ہا تھ چیچڑ کو نہ لگا ئیں اور نہ ہی ننگے ہا تھوں سے جا نوروں کے جسم سے چیچڑ کو ہٹا ئیں بچوں کو بھیڑ ،بکریوں ،مویشیوں اور دیگر پا لتوں جا نو روں کے زیادہ قر یب نہ جا نے دیا جا ئے ،لنڈے کے کپڑ ے ،جو تے اور دیگر اشیا ،کو استعما ل سے قبل بلیچنگ پاوڈر ملے گر م پا نی میں کافی دیر بھگوئیں اور دھو پ میں خشک کر یں بکر وا لوں کے قا فلوں کے قر یب جا نے سے گر یز کر یں ،عید قر با ن کے موقع پر جا نوروں کو ذبح کر تے وقت قصاب یا ذبح کر نیوا لے اشخاص موٹی تہہ والے دستا نے پہنیں ذبح کر نے کے بعد جا نو روں کے خو ن کو محفوظ طر یقے سے ٹھکا نے لگا ئیں جا نو ر ذبح کر نے کے بعد 30منٹ تک اسکا خو ن بہنے دیں اس کے بعد اسکی کھا ل اتا ر یں اور گوشت کے ٹکڑ ے کر یں ،گوشت کا ٹتے وقت مو ٹی تہہ وا لے دستا نے پہنے جا ئیں اور احتیا ط کی جا ئے کہ جسم پر کٹ نہ لگ جا ئے ،گھروں میں گوشت دھو تے وقت احتیا ط کر یں کہ ہڈی سے کٹ نہ لگ جا ئے ،ہا تھوں پر زخم یا خراش ہو نے کی صورت میں موٹی تہہ والے دستا نے پہنیں ،جا نو ر خریدنے سے پہلے جا نور کے جسم کا معائنہ کر لیں کہ آیا اس کے جسم پر چیچڑ تو نہیں اگر ایسا ہے تو ایسے جا نو ر کو نہ خر یدا جا ئے ذبح کر نیوالے جا نو ر کو نہلا نے سے قبل بھی ہا تھوں پر موٹی تہہ والے دستا نے اور ماسک ضرور پہنیں اور اگر مندرجہ با لا علا ما ت ظا ہر ہوں تو فوراًنز دیکی ہسپتا ل میں رجو ع کر یں۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھارت اپنے ظلم سے حر یت پسندوں کے جذبہ کو سر د نہیں کر سکتا بھارت نے جو مقبو ضہ کشمیر کے اندر ظلم کی ہو لی کھیل رکھی ہے یہ اب نا قا بل بر داشت ہو چکا ہے شدید تشدد ،گو لی اور لا ٹھی کا استعما ل مقبوضہ کشمیر کے حر یت پسندوں کواپنے آزادی کے راستہ سے الگ نہیں کر سکتاان خیا لا ت کا اظہار سیاسی وسما جی را ہنما سپر یم کو رٹ بار کے مرکز ی سابق سیکر ٹر ی فنا نس چو ہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت مقبو ضہ کشمیر کو آزاد کر ے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا سن رہی مگر بھارت شا ہد بہر ہ او راند ھا ہے پوری دنیا بھارت کیخلا ف آواز بلند کر رہی ہے کہ وہ مقبو ضہ کشمیر کے عوام کے امنگوں کے مطا بق فیصلہ کر ے بھارت جا ن چکا ہے کہ آخر کا ر بھارت کو را ئے شماری کا موقعہ دینا ہو گا ایل او سی کے اوپر اور مقبو ضہ کشمیر کے اند ر بھارتی مظا لم سے کشمیر ی قوم آگا ہ ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا مقبو ضہ کشمیر پر جبراًسفا کا نہ قبضہ عالمی انسا نی حقوق کی تنظیموں اور سلا متی کو نسل پر ایک طما نچہ ہے اوآئی سی ،اقوام متحد ہ ،سلا متی کو نسل ،عالمی حقوق کی تنظیمیں بھارت کو مجبور کر یں کہ وہ مقبوضہ کشمیر کو آزاد کر ے اور مقبو ضہ کشمیر کے لو گوں کورا ئے شما ری کا موقع دے جس قدر بھارت مسئلہ کو لیٹ کر ے گا یہ اسکی تبا ہی کا باعث زیادہ بنے گا چو ہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ بھارت اور پا کستا ن اور کشمیر ی حر یت پسند لیڈر کے فوری مذاکرا ت ہو نے چا ہیے بھارت اور پا کستا ن فوراً اپنی افواج 1965ء کی پوزیشن پر لے جا ئیں حر یت را ہنما ئوں اور کا رکنوں کو بھارت فو راً رہا کر ے آزادکشمیر اور مقبو ضہ کشمیر کے لو گوں کیلئے ایک دوسر ے کے علاقہ میں آ نے جا نے کو آسان بنا یا جا ئے 1947ء کے تما م قدرتی راستوں کو بھارت کھو ل دے محض شنا ختی کارڈ کی بنیاد پر داخلہ دیا جا ئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا 30کروڑ مسلما ن بھی چا ہتا ہے کہ اپنا اپنا رو یہ نر م کر کے مقبو ضہ کشمیر کو آزاد کرے انہوں نے کہا کہ ہم جو نا گڑ ھ ،حیدر آباد دکن ،ایسٹ پا کستا ن کی علیحد گی اور قبا ئلی علاقوں ،بلو چستا ن اور کراچی میں ہندو ستا ن و را کی مداخلت نہا یت غیر قانو نی ہے اور پا کستا نی قوم کیلئے ناقا بل بر داشت ہے اوپر سے بھارتی حکومت نے10لا کھ فو ج سے مقبو ضہ کشمیر کے اندر جو ظلم بر پا کر رکھا ہے اس پربھارت مز ید اپنا منہ دنیا کے اندر کا لا کر رہا ہے بھارت کو مسئلہ کشمیر ،تحر یک آزادی کشمیر مہنگی پڑ رہی ہے وادی ،جموں ،راجو ی ،پو نچھ میں اگر مز ید حا لا ت خراب ہو ئے تو یہ بھارت کو مہنگا پڑ ے گا ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Opening

Opening

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) فر یڈم فورم کے پلیٹ فارم سے بھارت کا مکر وہ چہر ہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر یں گے تاریخ ساز اور کا میا ب آزادی ما رچ سے آزادی پسند وں کو نیا حوصلہ اورجذبہ ملا ہے آزادی ما رچ کو کا میا ب بنا نے پر سول سوسا ئٹی ،شہر یوں ،تا جروں ،طلبا ،سیاسی وسما جی اور مذہبی تنظیموں کو خرا ج تحسین پیش کر تے ہیں ان خیا لا ت کا اظہار کشمیر فر یڈ م فورم کے صدر خا لد پرویز بٹ ،جنرل سیکر ٹر ی محمد علی اختر ،سینئر نا ئب صدر مو لا نا شعیب احمد نے کیا انہوں نے کہا کہ تحر یک آزادی کشمیر فیصلہ کن مو ڑ میں داخل ہو چکی ہے بر ہا ن مظفر وانی کی شہادت نے تحر یک آزادی کشمیر کو نئی جہت بخشی ہے کشمیر یوں نے بھارت سے آزادی حاصل کر نے کا مصمم ارادہ کر لیا ہے اب وہ اس سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہ ہیں آزادی کے حصول کیلئے ہر طر ح کی قر با نی دینے کیلئے تیار ہیں گزشتہ 2ما ہ سے مقبو ضہ کشمیر کے اندر کشمیر ی عوام کر فیو کے سائے اور بھارتی ظلم و بر بریت کے سامنے سیسہ پلا ئی دیوار بن کر کھڑ ے ہیں اب وقت اور حا لا ت کا تقاضا ہے کہ آزادکشمیر کے عوام بھی گھروں سے نکلیں اور مقبو ضہ کشمیر کے عوام کیسا تھ مل کر آزادی کی آواز بلند کر یں فر یڈ م فورم نے بھمبر کے اندر آزا دی ما رچ کا انعقاد کر کے سوئی ہوئی قو م کو جگا یا ہے انشا اللہ آزادی کے حق میں بھمبر سے جو نعرہ بلند ہوا ہے وہ بہت جلد پورے آزاد کشمیر میں گو نجے گا انہوں نے کہا کہ فریڈ م فورم کے پلیٹ فارم سے جدوجہد آزادی کی تحر یک کو بھر پور سپو رٹ فرا ہم کر ے اور بھارت کے مکروہ چہر ے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر یں گے انہوں نے کا میا ب آزادی پر بھمبر کی سول سوسا ئٹی تا جروں ،شہر یوں ،طالبعلموں ،مزدوروں ،کسانوں اور سیاسی وسما جی و مذہبی تنظیموں کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے ان کو زبر دست الفاظ میں خرا ج تحسین پیش کیا ۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈاکٹرطارق محمود شاکر سے ) کانگو وائرس سے عام شہریوں کو پریشان نہیں ہوناچاہیے ۔بلکہ کا نگو وا ئرس سے بچائو کیلئے شہر ی احتیا طی تدا بیر پر عمل کر یں کا نگو وا ئرس سے ہو نیوا لا بخار بھیڑ بکر یوں یا مو یشیوں کے چچڑ کے کا ٹنے سے لا حق ہو تا ہے کا نگو وا ئرس سے متا ثر ہ چچڑ جس انسا ن کو کا ٹتا ہے یا متاثر ہ جا نو ر کے خو ن یا گوشت کو چھوتا ہے تو وائرس انسا نوں میں منتقل ہو جا تا ہے تیز بخا ر ،کمر درد ،سر درر ہو نا ،آنکھوں میں در د ہو نا پیٹ میں در د ہو نا اور متلی اور قے ہو نا کا نگو وا ئر س کی علا ما ت ہیں ان خیا لا ت کا اظہار کا اظہار ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈا کٹر عبد العزیز ڈار نے کا نگو بخا ر کی علا ما ت اور اس سے بچائو کے حوا لے سے احتیا طی تدا بیر کے اوپر میڈ یا نما ئند گا ن کو بر یفنگ دیتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ کا نگو وا ئرس سے بچا ئو کیلئے گھروں ،مو یشیوں ،کے باڑوں اور دیگر پا لتو جا نوروں کی پنا ہ گا ہوں جہاں چیچڑ ہوں وہاں کیٹر ے ما ر ادویا ت کا سپر ے کروایا جا ئے ایسے جا نورجن پر چیچڑ ہوں ان پر بھی سپرے کرا یاجا ئے ننگے ہا تھ چیچڑ کو نہ لگا ئیں اور نہ ہی ننگے ہا تھوں سے جا نوروں کے جسم سے چیچڑ کو ہٹا ئیں بچوں کو بھیڑ ،بکریوں ،مویشیوں اور دیگر پا لتوں جا نو روں کے زیادہ قر یب نہ جا نے دیا جا ئے ،لنڈے کے کپڑ ے ،جو تے اور دیگر اشیا ،کو استعما ل سے قبل بلیچنگ پاوڈر ملے گر م پا نی میں کافی دیر بھگوئیں اور دھو پ میں خشک کر یں بکر وا لوں کے قا فلوں کے قر یب جا نے سے گر یز کر یں ،عید قر با ن کے موقع پر جا نوروں کو ذبح کر تے وقت قصاب یا ذبح کر نیوا لے اشخاص موٹی تہہ والے دستا نے پہنیں ذبح کر نے کے بعد جا نو روں کے خو ن کو محفوظ طر یقے سے ٹھکا نے لگا ئیں جا نو ر ذبح کر نے کے بعد 30منٹ تک اسکا خو ن بہنے دیں اس کے بعد اسکی کھا ل اتا ر یں اور گوشت کے ٹکڑ ے کر یں ،گوشت کا ٹتے وقت مو ٹی تہہ وا لے دستا نے پہنے جا ئیں اور احتیا ط کی جا ئے کہ جسم پر کٹ نہ لگ جا ئے ،گھروں میں گوشت دھو تے وقت احتیا ط کر یں کہ ہڈی سے کٹ نہ لگ جا ئے ،ہا تھوں پر زخم یا خراش ہو نے کی صورت میں موٹی تہہ والے دستا نے پہنیں ،جا نو ر خریدنے سے پہلے جا نور کے جسم کا معائنہ کر لیں کہ آیا اس کے جسم پر چیچڑ تو نہیں اگر ایسا ہے تو ایسے جا نو ر کو نہ خر یدا جا ئے ذبح کر نیوالے جا نو ر کو نہلا نے سے قبل بھی ہا تھوں پر موٹی تہہ والے دستا نے اور ماسک ضرور پہنیں ،انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر وہ اس وائرس سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو احتیاطی تدابیر کو اپنائیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیو رو رپو رٹ) ثاقب منیر شہید ڈسٹرکٹ کمپلیکس بھمبر میں نیشنل بنک کی برانچ قائم کر دی گئی ، افتتاح ڈپٹی کمشنر ضلع بھمبر مرزا ارشد محمو دجرال نے کیا،عوام علاقہ ،ملازمین اور پینشنروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، بنک حکام کا شکریہ ادا کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق نیشنل بنک آف پاکستان نے ثاقب منیر شہید ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں نئی برانچ قائم کر دی ہے اس سلسلہ میں ایک پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال تھے جبکہ صدارت ریجنل ہیڈ نیشنل بینک آف پاکستان محمد بشارت نے کی برانچ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال فیتہ کاٹ کر کیا اور بنک حکام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں برانچ قائم کر کے بھمبر کے عوام کو بہتر سہولت مہیا کر دی ہے ادھر عوامی، ملازمین اور پینشنر حلقوں نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں نیشنل بنک کی برانچ کے قیام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو سراہا ہے برانچ کے قیام سے جہاں بھمبر میں واحد مین برانچ پر زیادہ لوڈ تھا اور لوگوں کو سخت مسائل کا سامنا تھا لیکن نئی برانچ کے قیام سے نہ صرف مین برانچ سے لوڈ کم ہو گا بلکہ صارفین کو بہتر سہولت میسر آ ئے گی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بیو رو رپورٹ)تحصیل فوجداری عدالت بھمبر نے منشیات کے دو مقدمات میں 2ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 3,3سال قید بامشقت 10,10 ہزار روپے جرمانے اور10,10کوڑوں کی سزا سنائی دی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں چھ ماہ قید مزید بھگتنا پڑے گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل فوجداری عدالت جوسنئیر سول جج جہانگیر اور سنئیر تحصیل قاضی حافظ تنویر احمد محمدی پر مشتمل ہے نے گزشتہ روز روز تھانہ علی بیگ میں قائم مقدمہ علت نمبر68/12بجرائم AM14,3/4 جس میں 50بوتل اعلیٰ کوالٹی شراب برآمد ہوئی تھی جرم ثابت ہونے پر ملزم عاشق حسین ساکن بیلہ محمد نگر کو ساڑھے تین سال قید با مشقت ، 10ہزار روپے جرمانے اور میرپور چوک میں 10 کوڑے مارنے کی سزا سنائی گئی جبکہ تھانہ سٹی بھمبر میں درج مقدمہ علت نمبر 109/12بجرائم AM3/4 جس میں ملزم سے 27بوتل ولائتی شراب برآمد ہوئی تھی جرم ثابت ہونے پر ملزم ظہیر احمد ساکن بھمبر کو مجموعی طور پر 3سال قید با مشقت 10ہزار روپے جرمانہ اور میرپور چوک میں 10کوڑوں کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ ملزمان کو 6,6ماہ قید مزید بھگتنا پڑے گی ملزمان کی جانب سے راجہ مظہر اقبال ایڈووکیٹ چودھری محمد خلیل ایڈووکیٹ جبکہ پیروکار سرکار انسپکٹر لیگل طاہر الاسلام پیش ہوئے۔۔۔