بھمبر کی خبریں 29.04.2013

ریڈفاؤنڈیشن نے ایک دن میں تین ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے آزادکشمیر بالخصوص ضلع بھمبر کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا ہے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریڈفاؤنڈیشن نے ایک دن میںتین ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے آزادکشمیر بالخصوص ضلع بھمبرکانام عالمی سطح پر روشن کر دیا ہے ریڈ فاؤنڈیشن کے اس بڑے ایونٹ سے نہ صرف مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیم کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ ادارے نے تعلیمی میدان کے اندر ایک تاریخ رقم کی ہے اور ہمیشہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ریڈفاؤنڈیشن کی انتظامیہ عالمی سطح کا پروگرام منعقد کرنے پر خراج تحسین کے لائق ہے بھمبرکے شہری ،سماجی ،عوامی اور تعلیمی حلقوں کا ریڈ فاؤنڈیشن سکولز و کالجز کے طلباء وطالبات کی طرف سے ایک دن میں تین ورلڈ ریکارڈ کی ہیٹ ٹرک کرنے پر اظہارخیال تفصیلات کیمطابق بھمبرمیں گزشتہ روز سپورٹس اسٹیڈیم میں ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام عالمی معیار کی ایک عظیم الشان ہیٹ ٹرک 2013تھری ورلڈ ریکارڈ کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی تقریب میں ریڈ فاؤنڈیشن ضلع بھمبرکے 4700بچوں نے شرکت کی جس میں طلباء و طالبات نے بیک وقت قرآن پاک کی 4بڑی سورتوں کی تلاوت کی اور 450طلباء و طالبات کی کلاس نے سبق لیا جبکہ 1577بچوں کی کثیر تعداد نے رنگ برنگے ہیٹ پہن کر ریڈ فاؤنڈیشن کا لوگو READبنایا جسے بھمبرکے عوامی ،سماجی ،شہری اور تعلیمی حلقوں نے بے حد سراہا اس موقع پر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوںنے صحافیوں بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ریڈ فاؤنڈیشن نے بھمبرمیں عالمی سطح کی تقریب منعقد کرکے نہ صرف ضلع بھمبر بلکہ پورے آزادکشمیر اور عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ریڈ فاؤنڈیشن کے اس بڑے پروگرام کی بدولت بہتر تعلیم کو فروغ ملے گا انہوں نے کہاکہ ریڈ فاؤنڈیشن تعلیمی میدان کی روزمرہ زندگی میںسوچ وہنر کے اندر سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے اور بچوںمیںدینی ومعاشرتی تعلیم کے فروغ کے اندر بھرپور کردارادا کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا لوہا منوارہی ہے ریڈ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کی طرف سے عالمی سطح کا پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباددیتے ہیں اور ریڈ کی طرف سے ایک دن میں تین ورلڈریکارڈ بنانے پر طلباء و طالبات سمیت انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرپولیس میں باربار موخر ہونے والی بھرتیاں آج ہونگی تفصیلات کیمطابق ضلع بھمبرمیں پولیس خالی آّسامیوں پر آج بھرتی ہو گی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بھمبرپولیس میں باربار موخر ہونے والی بھرتیاں آج ہونگی تفصیلات کیمطابق ضلع بھمبرمیں پولیس خالی آّسامیوں پر آج بھرتی ہو گی یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال سے پولیس کی خالی آسامیوں پر بھرتیاں بارباراسٹے آرڈر ہوجانے کے باعث موخر ہو جاتی رہی ہیں اور گزشتہ دوماہ میں تین بار بھرتی کیلئے تاریخ اناؤنس کی گئی لیکن تاریخ کے قریب آتے ہی نئی تاریخ کا اعلان کردیاجاتا لیکن ایک بار پھر آج ضلع بھمبرپولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اثاثہ ہوتے ہیں معاشرے کے اندر مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں نوجوان بھرپور کردارادا کرتے ہیں
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ اثاثہ ہوتے ہیں معاشرے کے اندر مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں نوجوان بھرپور کردارادا کرتے ہیں نوجوان معاشرے کے اندر ہونے والی خرابیوں کو دور کرنے میں کردارادا کریں معاشرتی اور تعلیمی فروغ کیلئے اپنی صلاحیتوں کو استعما ل کریں ان خیالات کااظہار اوورسیز کشمیری راہنما چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے بھمبرمیں نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ نوجوان معاشرے کے اندر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں نوجوان ہی معاشرے کے اندر پھیلنے والی برائیوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں کردارادا کر سکتے ہیںنوجوان زیادہ سے زیادہ کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ہم انشاء اللہ کھیلوں کے میدان کے اندر نوجوانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بھرپور تعاون کرینگے تعلیم کے بغیر انسان ادھورہ ہے نوجوان اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں اور نامساعد حالات کے باوجود بھی تعلیم کا حصول جاری رکھیں تاکہ مثبت معاشرے کاقیام عمل میں آ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری خورشید احمد پٹواری نے چوہدری شیراز اکرم کے اعزاز میں دیے گئے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری خورشید احمد پٹواری نے چوہدری شیراز اکرم کے اعزاز میں دیے گئے باباشادی شہید کے مقام پر ترتکلف ظہرانے کااہتمام تفصیلات کیمطابق چوہدری خورشید احمد پٹواری نے چوہدری شیراز اکرم کے اعزاز میں دربار باباشادی شہید کے مقام پر ایک پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا دریں اثناء چوہدری شیراز اکرم نے دربار باباشادی شہید پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انکے ہمراہ مرکزی صدرسلطان یوتھ فورس حیدر علی کاشر،مرزامحمد افضل ،راجہ محمود ،چوہدری فاروق شاہین ، مرزاندیم اختر،،وقاص عرف وکی،عابد زبیر ،سید دانیال گیلانی ،شہزاد اسلم ،فیضان منہاس ،مرزاحسن ،چوہدری فرحان ،چوہدری عمران لاڈ،ماسٹرنعیم ،چوہدری شفاعت،چوہدری ناظم ،راجہ کامران اورچوہدری نوید بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبر سردار اختر حسین کی گریڈ 21میں ترقیابی انکی صلاحیتوں کا اعتراف ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھمبر سردار اختر حسین کی گریڈ 21میں ترقیابی انکی صلاحیتوں کا اعتراف ہے ماتحت عدلیہ میں انہوں نے میرٹ اور انصاف کا ہر سطح پر لوہا منوایا ہے سردار اخترحسین بھمبرتعیناتی کے دوران ریکارڈ فیصلہ جات سنائے جس سے عدلیہ کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ایسے فرض شناس اور دیانتدار شخصیت کو اعلیٰ عدلیہ میں بھی پذیرائی ملنی چاہیے ان خیالات کااظہار ممتاز قانون دان و سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بھمبرچوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے اپنے آفس میں چیمبرآفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرداراخترحسین کی ترقیابی کی خوشی میں چیمبر میں مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چوہدری جمیل کامران ایڈووکیٹ ،چوہدری بشارت حسین ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ ممبر آزادجموں وکشمیر بار کونسل،مرزامظہر اقبال ایڈووکیٹ ،ڈسٹرکٹ اٹارنی چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ ،چوہدری راشد ایڈووکیٹ ،راجہ محمد اسد ایڈووکیٹ ،چوہدری ظفر ایڈووکیٹ بھی موجو د تھے۔