بھمبر کی خبریں Feb 16, 2013

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کے بانی راہنما سابق سینئر وزیر حکومت چوہدری صحبت علی آہوں اور سسکیوں کیساتھ ہزاروں عقیدت مندوں اور سو گوران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا نماز جنازہ میں اعلیٰ حکومتی، انتظامی عسکری ، جوڈیشل شخصیات ، سول سوسائٹی ، عوام علاقہ ، عزیز واقارب اور عقیدت مندوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی راہنما و سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کو آہوں و سسکیوں کیساتھ ہزاروں سوگوران اور عقیدت مندوں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم کا نماز جنازہ پیر سید تفسیر حسین شاہ گدی نشین علی پور سیداں شریف نے پڑھایا نماز جنازہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید،سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان، سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین، سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری،چیف جسٹس سپریم کورٹ محمد اعظم خان ،چیف جسٹس ہائیکورٹ مصطفی مغل،جسٹس ایم آفتاب علوی، جسٹس چوہدری منیر احمد،سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق ،ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق، سابق سپیکر اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری شاہ غلام قادر،ممبر اسمبلی سید شوکت حسین شاہ،سردار عثمان عتیق خان،وزیر جیل خانہ جات راجہ واجدالرحمان،ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب حسین،میجر جنرل حافظ مسرور، میجر جنرل ہدایت اللہ، بریگیڈیر محی السلام، جی او سی مر ی میجر جنر ل نجم ،جی او سی میجر جنرل سجاد رسول، کرنل عبدالغنی نور، مشیر وزیراعظم چوہدری اخلاق احمد، وزیر تعلیم میاں عبدالوحید، وزیر قانون اظہر گیلانی، وزیر اوقاف افسر شاہد،سابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک، وزیر ہائوسنگ چوہدری پرویز اشرف، وزیر ٹرانسپورٹ طاہر کھوکھر، وزیر صنعت اکبر ابراہیم، وزیر شہری دفاع عبدالسلام بٹ،وزیر برقیات چوہدری ارشد،ممبر اسمبلی ڈاکٹر نجیب نقی، سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری محمد صدیق، سابق وزیر چوہدری رخسار احمد، مرزا محمد شفیق جرال، سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد اشرف،سابق ممبر اسمبلی راجہ مقصود احمد،سابق وزیر راجہ نثار احمد،سب جج سماہنی جہانگیر جرال، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راجہ اظہر اقبال، انفارمیشن آفیسر ملک جاوید، چوہدری محمد رزاق، کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز، DIG میرپور طاہر محمود قریشی، چیئرمین ضلع زکوٰة میرپور غلام رسول عوامی، چوہدری ذوالفقار اعظم،خواجہ ضیائ، سیکرٹری ریٹائرڈ چوہدری محمد اعظم، سابق سیکرٹری چوہدری عنائیت اللہ، ایڈیشنل سیکرٹری اسمبلی راجہ ممتاز راٹھور، سیکرٹری قانون ادریس تبسم، چوہدری شکیل رضا، سابق ممبر کشمیر کونسل حمید پوٹھی، اسلام آباد کے سینئر صحافی محمد بشارت عباسی، چوہدری عامر محبوب، امتیاز احمد بٹ، چوہدری محمد بنارس، کمشنر انکم ٹیکس باسط صدیق، کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، ناظم اعلیٰ جنگلات راجہ خضر حیات،سیکرٹری زراعت چوہدری خورشید احمد، ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری محمد طیب، ایس پی بھمبر سردار محمد الیاس،خواجہ طارق محمود بٹ، چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ، چوہدری جمیل کامران ایڈووکیٹ،سا بق ممبر ضلع کو نسل چو ہدر ی محمد نسیم،سا بق چیئر مین چو ہدر ی محمد مقبو ل ، چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ، انجینئر خالد پرویز بٹ،مرزا ظفر حسین، مرزاا زاہد حسین ڈی ایس پی، ایس ایچ او تھانہ تھوتھال سکندر اعظم، صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، صدق پریس کلب چوکی پیر سید مظہر حسین جعفری، سمیت صحافیوں، وکلاء برادری، تاجر وں ، سرکاری ملازمین، سول سوسائٹی، عوام علاقہ اور عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آج کا دن ریاست جموں و کشمیر او ر بالخصوص ضلع بھمبر کے لوگوں کیلئے انتہائی افسوس ناک ہے چوہدری صحبت علی مرحوم کی سیاسی خدمات آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں مظلوم کی حمایت اور ظلم کو للکارنا چوہدری صحبت علی کی سیاست کا مرکز و محور رہا ہے میں نے راجہ ذواالقرنین خان اور چوہدری صحبت علی کیساتھ شہید کشمیر کے ایچ خورشید کیساتھ رہے اور چوہدری صحبت علی سے سیاست کے اندر بہت کچھ سیکھا قبیلوں برادریوں کے درمیان نفرتوں کو ختم کر کے محبت روادری کی جو شمع چوہدری صحبت علی نے روشن کی اس کو جاری و ساری رکھا جائیگا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے بانی راہنما آزاد حکومت کے سابق سینئر وزیر سینئر سیاستدان چوہدری صحبت علی کی وفات پر نما ز جنازہ سے اظہار عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا نماز جنازہ کے شرکاء سے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج نہ صرف بھمبر بلکہ پورے آزاد کشمیر کے لوگ ہمارے غم میں شریک ہیں چوہدری صحبت علی مرحوم نے آزاد کشمیر کے اندر وضع داری اور رواداری کی سیاست کو فروغ دیا اور کرپشن کی سیاست کو ختم کیا چوہدری صحبت علی مظلوم کے ساتھی تھے سابق صدر ریاست راجہ محمد ذوالقرنین خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج بہت بڑی ہستی ہم سے جدا ہوئی چوہدری صحبت علی سیاست میں رواداری کے بانی تھے نفرتوں کا خاتمہ کر کے محبتوں کا درس دیا اور بالخصوص غیر مراعات یافتہ طبقے کو اپنے حقوق کا شعور دیا آج ہم سب کو اور سارے آزا کشمیر کو سوگوار کر گئے ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ چوہدری صحبت علی نے ایک طویل زندگی محکوم اور مظلوم لوگوں کی خدمت میں گزاری وہ انتہائی شفیق اور خداد داد صلاحیتوں کے مالک تھے آج ہم ایک عظیم ہستی سے محروم ہو گئے ہیں اور غیر مراعات یافتہ طبقات کے حقوق کی جنگ لڑی چوہدری صحبت علی نے مختلف قبائل میں نفرتوں کا خاتمہ کیا اور بھائی چارے کی فضا پیدا کی چیف جسٹس ریٹائر عبدالمجید ملک نے کہا کہ چوہدری صحبت علی نے ہمیشہ انصاف کا ساتھ دیا انہوں نے سیاست کا آغاز اس وقت کیا جب ریاست میں ڈوگرہ کیخلاف انقلاب برپا تھا اور انتہائی کم عمری میں آزادی کی شمع جلانے میں اپنا کردار ادا کیا انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کی آواز بن کر ان کی حوصلہ افزائی فرمائی اس موقعہ پر چوہدری صحبت علی کے فرزند سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے کہا کہ وہ اپنے والد کی محبت اور رواداری کی سیاست کو جاری رکھوں گا ااور ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دونگا اور رواداری محبت اور خلوص کی سیاست جاری رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری صحبت علی انتہائی ایماندار، غریب پرور اور خدا ترس سیاسی راہنما تھے انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ان کی وفات سے ریاست ایک شفیق راہنما سے محروم ہو گئی ہے انہوں نے زندگی بھر رواداری اور شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے چوہدری صحبت علی کی وفات پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری صحبت علی نے پسے ہوئے طبقات کو اپنے حقوق کا شعور دیاان کے حقوق کی جدوجہد کی تعصب اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کیا ان کو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے چوہدری صحبت علی جیسی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں اور انکا خلا کبھی پر نہیں ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چوہدری صحبت علی کے نماز جنازہ کے دوران بارش کی بوندا باندی جاری رہی لیکن اس کے باوجود عوام جم کر کھڑے رہے بارش کا سلسلہ صبح سے وقفے وقفے سے جاری رہا لیکن عوام کی عقیدت اور جوش و خروش کو بارش ٹھنڈا نہ کر سکی چوہدری صحبت علی کا جنازہ آزاد کشمیر کی تاریخ کے چند بڑے جنازوں میں سے ایک ہے جس میں حکومتی عمائدین ، پاک فوج کے افسران ، سرکاری مشینری کے علاوہ آزاد کشمیر بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔