سمیع خان نے کورنگی 12000 روڈ اورکورنگی کے نشیبی علاقوں میں بر سات کے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کے کاموں کا معائنہ کی

کراچی : ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کونگی ٹائو ن محمد سمیع خان نے کورنگی 12000 روڈ اور کورنگی کے نشیبی علاقوں میں بر سات کے پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کے کاموں کا معائنہ کیا اور اندورنی گلیوں،نشیبی علاقوں اور برساتی نالوں سے نکاسی آب کے لئے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جہاں کورنگی ٹائون کا سنیٹری اسٹاف اور میکنیکل اسٹاف ڈی واٹرنگ مشینوں ، برشنگ ، وائپراور دیگر دستیاب وسائل سے نکاسی آب کا کام انجام دے رہا تھا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفراء طارق مغل ،ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹرو چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے بارش کے دوران ٹائون میں عوامی سہولتوں کی فراہمی پر مامور تمام اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تمام ادارے باہمی تعاون و مشاورت کے ساتھ دوران برسات عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے مختلف یونین کونسل کا دورہ کرکے برسات کے پانی کی نکاسی کے کام کا جائزہ لیا موقع پر موجو د افسران کو ہدایت کی نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ شہر قائد میں تیز بارش کے پیش نظر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور عوامی جان و مال کو محفوظ بنا نے کے لئے تمام دستیاب وسائل برئوے کا رلائیں ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دوران برسات علاقائی مسائل کے بروقت حل کے لئے کورنگی ٹائون کے مرکزی کنٹرول روم کے فون نمبر35070568پر شکایات درج کرائی جائے جہاں موجود افسران مرکزی رین ایمرجنسی سینٹر میں تعینات عملے کی مددسے فوری شکایات کا ازالہ ممکن بنائیں گے۔

Sami Khan in Korangi Town Rain Visit

Sami Khan in Korangi Town Rain Visit