پیرمحل کی خبریں

الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی نوکریوں اور ترقیاتی کاموں پر پابندی غیر آئینی اقدام ہے

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے)بحیثیت چیئرمین انسانی حقوق قائمہ کمیٹی ملک کے 18کروڑعوام کے بنیادی حقوق کا نمائندہ ہوں الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی نوکریوں اور ترقیاتی کاموں پر پابندی غیر آئینی اقدام ہے ،جس سے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو ئے ہیں چیف الیکشن کمشنر اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کریں ان خیالات کا اظہار چیئرمین انسانی حقوق قائمہ کمیٹی و ایم این اے ریاض فیتانہ نے پیرمحل کے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا،انہوں کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی مدت ابھی باقی ہے آئینی طور پر پارلیمنٹ کے کسی بھی کاموں پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ،ترقیاتی کاموں پر الیکشن کی آڑ میں پابندی لگانے سے بہت سے منصوبے ادھورے رہ جائیں گے،اوراسی طرح پابندی سے نوجوان اوور ایچ ہوجائیں گے، اور نوجوانوں کو نوکریوں سے محروم کرنا غیر آئینی اقدام ہے، انہوں نے کہا دوہری شہریت کی آڑ میں علامہ القادری کا تمسخر اڑایا جارہاہے ۔وہ ہمارے ملک اور اسلام کا سرمایہ ہیں ان کی تضحیک سے اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے ، حالانکہ اوورسیز پاکستانی12 ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ بھیجتے ہیں، انہوںنے پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت مہنگائی اور بدامنی کنٹرول کر نے میں ناکام ہو چکی ہے، انہوں نے پیرمحل تحصیل کا درجہ ملنے پر خراج تحسین اور مبارک باد دی لیکن پنجاب حکومت پر تنقید کی کہ تحصیل پیرمحل کی حلقہ بندی میں عوامی رائے کو یکسر نظرانداز کردیاگیا انہوں نے کہاکہ تحصیل پیرمحل میں بھسُی قانونگوئی کے دیہاتوں 718, 722,728گ ب شامل نہ کرکے دیہاتیوں سے زیادتی کی گئی کیونکہ قدرقی طور پر ان کا تعلق پیرمحل سے ہے، اسی طرح کھیکھا ذیل کے 20 سے زائد دیہات کو ٹوبہ ٹیک سنگھ تحصیل سے ہٹاکر پیرمحل میں شامل کرکے عوام کے ساتھ زیادتی کی اور حلقہ کے مسلم لیگی امیدوار کو نوازا گیا، اس موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نامعلوم ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کردیا
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے)نامعلوم ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کردیا تفصیل کے مطابق نواحی گائوں722گ ب میں رات کے تقریباء دوبجے ڈاکوئوں کے چاررکنی گروہ نے زمیندار محمد بابر کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یر غمال بناتے ہوئے نقدی ، طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان مالیت206000روپے لوٹ لیا، متاثرہ شخص کی تحریری درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے واردات میں ملوث ملزمان کے خلاف بجرم 392ت پ کے تحت مقدمہ کا اندراج کرکے کاروائی شروع کردی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل کو تحصیل کادرجہ دلوانے میں سابق وفاقی وزیر چوہدری اسدالرحمن کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے)مہر شاہد زیب سرگانہ ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیرمحل کو تحصیل کادرجہ دلوانے میں سابق وفاقی وزیر چوہدری اسدالرحمن کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں،انہوں نے کہاکہ پیرمحل کوتحصیل کادرجہ ملنے پر ہماری تمام سفری مشکلات ختم ہوجائیں گی اور جن سیاست دانوں نے پس پردہ تحصیل کی مخالفت کی عوام آئندہ انتخابات میں ان کا بوریا بستر گول کردیں انہوں نے کہا ہم موضع نواب بھوتی سے ن لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے)عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں مورخہ16فروری بروز ہفتہ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تحصیل پیرمحل میں ہونے والے جلسہ عام کو یاد گار بنا نے کے لئے مقامی پارٹی قیادت کی جانب سے شہر کی عمارتوں، گلی کوچوں اور بازاروں میں پارٹی قائدین کی بڑی بڑی فلیکس اور پارٹی جھنڈے لگادئیے گئے ہیں،عمران خان کے جلسہ کے حوالے سے نوجوان طبقہ میں خاصہ جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

MNA Riaz Press Conferrence

MNA Riaz Press Conferrence