بھمبر کی خبری 5.10.2013

گورنمنٹ انٹر سائنس کا لج پنجیڑی ہر سال بہترین نتائج دے رہا ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی ہر سال بہترین نتائج دے رہا ہے میٹرک کے بعد FSC کے امتحان میں طلباء نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے میٹر ک کے نتائج 91% جبکہ FSC کے نتائج 88% رہے ان خیالات کا اظہار پرنسپل گو گورنمنٹ انٹر سائنس کالج پنجیڑی ڈاکٹر عبدالرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ سال اول میں 18 طلبا نے داخلہ لیا ہے ہر سال داخلہ لینے والے طلبا کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے کالج کا جملہ سٹاف انتہائی ذمہ دار فرض شناس ہے اور تدریس کے فرائض طریقہ سے سر انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ میٹرک کے امتحان میں کالج کے طلباء بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرینگے اور FSC کے امتحان نات میں100% نتائج دیئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال کے ماموں کی وفات پر ان کے گھر پنجیڑی جا کر تعزیت کی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نیو جنرل راجہ شیر افگن، سابق وزیر حکومت مرزا محمد شفیق جرال، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور راجہ رزاق کشمیری ایڈووکیٹ راجہ خالد محمود ایڈووکیٹ نے پاکستان مسلم لیگ نون آزاد کشمیر تحصیل بھمبر کے صدر راجہ اظہر اقبال کے ماموں کی وفات پر ان کے گھر پنجیڑی جا کر تعزیت کی انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی اور پسماند گان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے صبرو جمیل کی ہے۔