بھمبرکی خبریں 18.02.2013

سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا چوتھے روز بھی تانتا بندھا رہا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق سینئر وزیرچوہدری صحبت علی کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا چوتھے روز بھی تانتا بندھا رہا تعزیت کرنے والوں میں وزیر صنعت چوہدری اکبر ابراہیم ،ڈپٹی سپیکر محترمہ شاہین کوثرڈار،سابق وزیر صحت چوہدری مسعود خالد ،سابق وزیر حاجی جاوید اختر،سابق امیدوار اسمبلی راجہ نوید گوگا ،چیئرمین ٹیوٹاچوہدری خورشید احمد،سیکرٹری (ر)احسان اللہ نور ،برگیڈیئر (ر) ریاض احمد نور،چوہدری انوار الحق نور،ایکسین چوہدری خالد سلطان ،ایس پی پلندری کامران علی،ایڈیشنل ایس پی میرپور عرفان سلیم ،سابق ڈی جی ایم ڈی اے مرزا جاوید اقبال ،ڈویژنل ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ راجہ فیاض احمد ،سیکرٹری برقیات چوہدری منیر احمد،کمشنر انکم ٹیکس باصل صدیق،سابق امیدواراسمبلی چوہدری محمد عارف،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ڈڈیال چوہدری آفتاب حسین سمیت دیگر شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ ایکسائزاینڈ انکم ٹیکس میں تبادلے سید کرامت حسین شاہ مظفرآباد جبکہ سردار محمد ریاض ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس بھمبر تعینات عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ ایکسائزاینڈ انکم ٹیکس میں تبادلے سید کرامت حسین شاہ مظفرآباد جبکہ سردار محمد ریاض ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس بھمبر تعینات عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا تفصیلات کیمطابق محکمہ ایکسائز اینڈ انکم ٹیکس بھمبر میں تعینات ڈپٹی کمشنر سید کرامت حسین شاہ کا تبادلہ مظفرآباد جبکہ راولاکوٹ میں تعینات ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس سردار محمد ریاض کا بھمبر تبادلہ کر دیا گیا جنہوں نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے بھمبر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے سردار محمد ریاض کی بطور ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس بھمبر تعیناتی
کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویٹنری ڈاکٹر پیسے لیکر بیمار ،لاغر اور ناقص گوشت کو صحت مند اور قابل استعمال گوشت قرار دینے لگے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ویٹنری ڈاکٹر پیسے لیکر بیمار ،لاغر اور ناقص گوشت کو صحت مند اور قابل استعمال گوشت قرار دینے لگے ڈاکٹروں نے مک مکا کیلئے آگے ٹاؤٹ رکھے ہوئے ہیں بھمبر کے شہریوں نے ویٹنری ڈاکٹروںکی طرف سے شہریوں میں بیماریاںبانٹنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کیمطابق بھمبر محکمہ امور حیوانات میں تعینات ویٹنری ڈاکٹروں نے پیسے لیکر بیمار ،لاغر اور غیر معیاری گوشت کو صحت مند ،معیاری اور قابل استعمال قرار دینے لگے گزشتہ روز ایک قصاب احمدرضا نامی نے ماچھیا سے بیمار جانور کو ذبح کرکے لارہے تھے کہ راستے میں پولیس والوں نے دیکھ لیا او روک کر چیک کیا تو گوشت سے انتہائی بدبو آرہی تھی پولیس نے قصاب سے پوچھا کہ آپ نے اسے ذبح خانے میں ذبح کیوں نہیں کیا اورگوشت پر کسی ڈاکٹر کی چیکنگ کی مہر ثبت نہ ہے تو اس نے کہاکہ میں نے یہ جانور ماچھیا میں ذبح کیا ہے جس پر پولیس اسے پکڑ کر تھانہ لے گئی جس پر ٹاؤٹ متحرک ہو گئے اور انہوں نے فوری طور پر ویٹنری ڈاکٹر سے رابطہ کیا جس نے پیسے لیکر بدبو دار گوشت کو صحت مند اور قابل استعمال قرار دیا جس پر شہری اور موقع پر موجود افراد ہکے بکے رہ گئے شہریوں نے ویٹنری ڈاکٹر کے اس عمل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور بھمبر میں بیمار ،لاغر اور غیر معیاری گوشت کی فروخت کی روک تھام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی شرافت ،دیانت اور اعلیٰ کردارکے علمبردار تھے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی شرافت ،دیانت اور اعلیٰ کردارکے علمبردار تھے موت جسموں پر آتی ہے کردار پر نہیں مرحوم نے مشکل ترین حالات میں مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کو باعزت طریقے سے جینے کا حق دلوایا انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں پر نہیں ہو سکے گا ان خیالات کااظہا رمرکزی امیر جمعیت علماء اسلام آزادکشمیر و صدر ملی یکجہتی کونسل مولانا سعید یوسف نے چوہدری صحبت علی کی وفات پر انکے بیٹوں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق اور ڈاکٹر انعام الحق چوہدری ،چوہدری احسان اللہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مرحوم نہ صرف ضلع بھمبر بلکہ پورے آزادکشمیر میں وضع دار اور شرافت کے پیکر جانے جاتے تھے مرحوم نے آزادکشمیر کی عوام کو اپنا حق لینے کا سلیقہ سکھایا حق اور سچ بات کہنا مرحوم کا شیوہ تھا مرحوم کی سیاسی ،سماجی اور مذہبی خدمات آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں انکی وفات سے آزادکشمیر کی سیاست میں وضع دار اور حق و سچ کہنے والوں کی کمی ہو گئی ہے اس کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک عرصہ درکار ہے اس موقع پر سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین ،سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف ،سابق صدر کشمیر پریس کلب طارق محمود ثاقب ،چوہدری شوکت علی ،ناصر شریف بٹ اوردیگر بھی موجود تھے۔