بھمبر کی خبریں Feb 19, 2013

سابق سینئر وزیر حکومت چوہدری صحبت علی انتہائی شریف دیانتدار انسان تھے ایسے لوگ برادریوں ،قبیلوں اور علاقوں میں کم پیدا ہو تے ہیں۔ سردار عتیق

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ سابق سینئر وزیر حکومت چوہدری صحبت علی انتہائی شریف دیانتدار انسان تھے ایسے لوگ برادریوں ،قبیلوں اور علاقوں میں کم پیدا ہو تے ہیں مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان اور مسلم کانفرنس کیساتھ انکا بڑا گہرا تعلق تھا انکی وفات سے پیدا ہونے ولا خلاء صدیوں پورا نہیں ہو سکے گا انکی سیاست میں بڑی خدمات ہیں انہوں نے خطے کے پسماندہ طبقات کو زبان دی اور انکے حقوق کی جنگ لڑی ان خیالات کااظہار انہوں نے زمیندارہ ہاؤس بھمبر میں چوہدری صحبت علی کے بیٹوں سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق ،انجینئر احسان الحق اور ڈاکٹر انعام الحق چوہدری سے تعزیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ چوہدری صحبت علی نے ایک طویل اننگز کھیلی اور عوامی خدمات انجام دی انکی عوامی خدمات کا صلہ ہے کہ لوگ انہیں بھرپور انداز میں عقیدت پیش کررہے ہیں ہم ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر سابق ڈپٹی سپیکر محترمہ مہرالنساء ،مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر سابق وزیر مرزا محمدشفیق جرال ،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد اشرف،فدا حسین کیانی ،سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد قیوم قمر ،سابق ایڈمنسٹریٹر ڈڈیال چوہدری شوکت،صوفی ذوالفقارعلی ،راجہ محمد اقبال ،راجہ مسعود اسلم ،میجر(ر) حضرالرحمن،چوہدری اسماعیل خالد ،چوہدری حضرحیات،غلام عباس اور دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چوہدری صحبت علی کی سیاسی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ چوہدری محمد مطلوب
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )چوہدری صحبت علی کی سیاسی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں چوہدری صحبت علی نے مشکل ترین حالات میں مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کو عزت سے جینے کا حق دلایا اور ظالم سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنے کی واضح مثال پیش کی ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم کالجز چوہدری محمد مطلوب انقلابی اور سابق مشیر تعلیم چوہدری محمد یوسف نے زمیندارہ ہاؤس بھمبر میں چوہدری صحبت علی مرحوم کی تعزیت کے موقع پر اپنے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مرحوم نے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور بھٹو مرحوم کو بھمبر میں جلسہ عام کی دعوت دی مرحوم چوہدری صحبت علی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قابل اعتماد ساتھی تھے مرحوم نے پارٹی کیلئے بے پناہ خدمات انجام دیں چوہدری صحبت علی جیسے عظیم راہنماؤں کی بدولت آج پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں برسر اقتدار ہے اور غریب عوام کی خدمت میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم کے صاحبزادے اور سیاسی جانشین چوہدری انوار الحق کیساتھ ملکر مرحوم کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا کشن گنگا ڈیم میں مقدمہ ہارنا ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کا کشن گنگا ڈیم میں مقدمہ ہارنا ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے سیز فائر لائن پر دھماکے کے بعد پاکستان نے یو این او میں سخت موقف اپنایا جس سے بھارت کو پسپائی اختیار کرنا پڑی پاکستان کے اندر آئندہ ہونے والے الیکشن میں مہاجرین مقیم پاکستان کو جماعتوں سے ہٹ کر کشمیریوں کی ترجمانی کرنے والی جماعت کو ووٹ دینے چاہیے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے بھمبر میں کشمیرپریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اس سے قبل آزادکشمیر کو پاکستان کو صوبہ بنانے کی کوشش کی گئی جوہم نے ناکام بنائی اب پاکستان کے نقشہ سے کشمیر کانام نکال کر اسے متنازعہ قرار دیا ہے یہ ایک افسوس ناک بات ہے اس سے کشمیریوں کی قربانیوں اور پاکستان کی توہین ہوئی ہے پاکستان اور کشمیر کے لوگوں نے بڑی جدوجہد اور قربانیوں کے بعد کشمیر اور گلگت بلتستان کو اسلام کے نام پر آزاد کروایا اب انکی دیکھ بھال پاکستان کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ سیز فائر لائن پر آئے روز بھارت دخل اندازی کررہا ہے اور ہمارے فوجی جوانوں کو شہید کررہا ہے سیز فائر لائن پر دھماکے کے بعد بھارت فوری یو این او میں چلا گیا مگر پاکستان کی طرف سے انتہائی اچھے انداز میں اپنا کیس لڑنے پر اسے پسپائی اختیار کرنا پڑی انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ پاکستان کی حکومت اپنے5سالہ اقتدار کا ازالہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت کرینگے مگر افسوس کے پاکستان نے مسلہ کشمیر پر بیک کیا ہے مسلہ کشمیر پر آر پار کی کشمیری قیادت مکمل متفق ہے اور مسلہ کشمیر کو اس کے اصل وارث کشمیریوں کی مرضی کیمطابق حل ہونا چاہیے۔

Sardar Ateeq Bhmbr

Sardar Ateeq Bhmbr