ڈینگی مچھروں سے حفاظتی تدابیر بارے عوام میں شعور آگاہی پیدا کرنے کے لئے تحصیل کونسل پیرمحل کی جانب سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا

ڈینگی مچھروں سے حفاظتی تدابیر بارے عوام میں شعور آگاہی پیدا کرنے کے لئے تحصیل کونسل پیرمحل کی جانب سے ایک واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل سید تنویر مرتضیٰ شاہ ،ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر مختار احمد وصلی ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1کے ہیڈ ماسٹرنذر حسین گجر اور ضلعی سینئرنائب صدرمسلم لیگ ن یوتھ ونگ میاں اسد حفیظ نے کی۔

واک میں ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے ہاتھوں میںکتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور واک کے شرکاء شہرکے مختلف بازاروں کا چکر لگانے کے دوارن ڈینگی مچھروں سے حفاظتی تدابیر والے پمفلٹ بھی شہریوں میں تقسیم کرتے رہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید تنویر مرتضیٰ شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈینگی کا خاتمہ کرنے کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات نا قابل فراموش ہیںاور ڈینگی مچھروں سے بچائو اور عوام میں شعور آگاہی پیدا کرنے کے لئے ایسی واک کا اہتمام بار بار کیا جائے گااور عوام کے تعاون سے صوبہ کو ڈینگی سے پاک کر دیا جائے گا۔

Mian Asad Hafeez

Mian Asad Hafeez

Mian Asad Hafeez 1

Mian Asad Hafeez 1