مسلم کانفرنس کے صدرو سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان اور دیگر چوہدری صحبت علی کی وفات پر زمیندارہ ہاؤس جاکر موحوم کیلئے دعائے مغفرت کی

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم کانفرنس کے صدرو سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمدخان،وزیر تعلیم کالجز چوہدری محمد مطلوب انقلابی ،ممبر اسمبلی یاسین گلشن ،صدارتی مشیر عنایت اللہ،جسٹس سپریم کورٹ ابراہیم ضیائ،جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان،سابق ممبر کشمیر کونسل سردار فاروق سکندر خان،سابق مشیر تعلیم چوہدری محمد لطیف ، مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممبر اسمبلی محترمہ مہرالنساء ،مرکزی چیف آرگنائزر سابق وزیر مرزا شفیق جرال،سالار اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی خان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فداحسین کیانی۔

صدر میرپور ڈویژن چوہدری محمد اشرف،صدر ضلع میرپور چوہدری شوکت علی،صاحبزادہ پیر حسن کاکاجی ہاؤس،مرکزی سیکرٹری مالیات عبدالقیوم قمر،چیئرمین ایکٹ سروس میجر (ر)راجہ حضر الرحمن،ممبران مرکزی مجلس عاملہ چوہدری توصیف احمد،حاجی محمد یونس،سابق چیئرمین طارق راجہ ،چوہدری حضر حیات،چوہدری محمد یوسف ،راجہ عمر فاروق،راجہ مسعود اسلم ،عامر چوہدری ،راجہ محمد اقبال۔

مسلم لیگ ن حلقہ بھمبر صدر راجہ اظہر اقبال ،سابق صدر پریس کلب جاتلاں چوہدری محمود احمد،ایکسین بلڈنگ طاہر اقبال بٹ ،اکاؤنٹس آفیسر مختار احمدبٹ، مال افسر چوہدری نزاکت حسین نے سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق۔

ڈاکٹر انعام الحق چوہدری اور چوہدری احسان الحق سے انکے والد محترم سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی وفات پر زمیندارہ ہاؤس جاکر تعزیت کی موحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی اور مرحوم کی سیاسی ،سماجی اور دینی
خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔