بھمبرکی خبریں 6.09.2013

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بھمبر میں سرکاری طور پر کوئی تقریب منعقد نہ ہوسکی
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بھمبر میں سرکاری طور پر کوئی تقریب منعقد نہ ہوسکی قومی دن منانے کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی کی کارکردگی بھی زیرو تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ضلع بھمبر میں سرکاری سطح پر کوئی تقریب یا پروگرام منعقد نہ سکا قومی ڈے کیلئے ڈپٹی کمشنر بھمبر نے نام نہاد کمیٹی بھی بنا رکھی ہے جس نے آج تک قومی ڈے کے حوالے سے کوئی پروگرام یا تقریب منعقد نہ کی ہے آج 6 ستمبر کو یوم دفاع کے حوالے سے بھمب رمیں قومی ڈے کمیٹی سرکاری طور پر کوئی تقریب منعقد نہ ہوسکی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوم دفاع کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یوم دفاع کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع بھمبر کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن ضلع بھمبرکے جنرل سیکرٹری چوہدری جمیل سلطان، صدر حلقہ بھمبر راجہ اظہر اقبال، سٹی صدرراجہ خورشید احمد، خواجہ عامر رسول نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن 6 ستمبر کو یوم دفاع کو تجدید عہد کے طور پر منا رہی ہے کل بھی اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر وطن عزیز کا بھرپور دفاع کیا تھا آئندہ بھی 65ء کے جذبے کے تحت وطن عزیز کا دفاع کرینگے میاں نواز شریف کی قیادت میں پہلے بھی مشکل وقت میں پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر پاکستان کے دفاع کوناقابل تسخیر بنایاتھا آئندہ بھی انکی قیادت میں اچھے فیصلے ہونگے پاکستان کی تکمیل کیلئے کشمیر کا آزاد ہونا ضروری ہے کشمیری قوم مشکل اور آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستانی قوم کے شانہ بشاہ کھڑی ہے پاکستان کے دفاع کیلئے کشمیری قوم کسی قربانی سے دریغ نہیںکرے گی انہوںنے کہاکہ بھارت لائن آف کنٹرول پر حالات کشیدہ کرکے خطے کے اندر قیام امن کی کوشش کو ناکام بنارہا ہے افواج پاکستان اور پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دنیا چاہتی ہے آج بھی قوم کے نوجوان اپنے سینوں کیساتھ بم باندھ کر وطن عزیز کا دفاع کرینگے پاکستانی قوم کے اندر آج بھی 65ء والا جذبہ موجود ہے تقریب کے اندر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر میں لوڈ شیڈگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھمبر میں لوڈشیڈگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے جسکے ذمہ دار بھمبر میں نئے تعینات ہونے والے ایکسین مقصود منہاس ہیں ہمیں اس بات سے کوئی غرض نہیںہے کہ وزیر حکومت نے چوہدری احسان اللہ کو یہاں سے تبدیل کرواکر اپنی خفت مٹائی ہے لیکن وزیر موصوف کو بھی ہم متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ بھمبرکے بجلی کے نظام کو درہم برہم کر کے بھمبر دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے اگر لوڈ شیڈنگ پر قابو نہ پایا گیا تو بھمبرکے عوام گرڈ اسٹیشن سمیت ایکسین آفس کا گھیراؤ کرنے پر مجبور ہونگے اس لیے وزیر موصوف بھمبرکے نظام کو بہتر بنانے کیلئے موزوں اقدامات اٹھائیں یا پھر بھمبرکے عوام کی طرف سے غم وغصہ کا سامنا کرنے پر تیار ہوجائیں اور بالخصوص ایکسین برقیات مقصود منہاس کیلئے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ تمام تر عوامی غم وغصہ کا سامنا انہیں کرنا پڑیگا ان خیالات کا اظہار سید دا نیا ل گیلا نی،را جہ نعیم رضا، علی بٹ، چوہدری عمیر یو سف،چو ہدر ی ارشد کو کی، نیاز احمد بھٹی نے اپنے مشتر کہ بیا ن میں کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویلج ڈیفنس کمیٹیاں سیکولر بھارت کے منہ پر طمانچہ ہیں جنکی سرکردگی میں نہتے کشمیریوں کا استحصال کیا جارہا ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ویلج ڈیفنس کمیٹیاں سیکولر بھارت کے منہ پر طمانچہ ہیں جنکی سرکردگی میں نہتے کشمیریوں کا استحصال کیا جارہا ہے بھارت دنیا میں خود کو
ایک سیکولر اسٹیٹ کہتا ہے لیکن کشمیر میں دہشتگردی کی ایک نئی قسم کی مذہبی منافرت کے بل بوتے پر فروغ دے رہا ہے بھارت صوبہ جموں کو ریاست کے تحریکی پس منظر سے علیحدہ کرنا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر فارن افیئرز کمیٹی کشمیر فریڈم موومنٹ ڈاکٹر اعجاز کشمیری نے اپنے ایک بیان میںکیا انہوںنے کہا کہ بھارت نے ان ویلج ڈیفنس کمیٹیوں میں انتہا پسند ہندؤوں کو بھرتی کیا ہے جو دہلی سرکار کے خونی ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں ریاست کی انسانی حقوق تنظیم نے سربراہ احسن اونتو نے ان کمیٹیوں کو تحلیل نہ کیے جانے پر خودسوزی کی دھمکی دی ہے ان کمیٹیوں کو انسانی حقوق کے حوالے انتہائی شدید ہے جموں میں اقلیتی مسلمانوں کو مسلمان ہونے کی سزا ایک نام نہاد سیکولر ریاست میں دی جارہی ہے بھارت ایک طرف کشمیر کو اٹوٹ انگ کہتا ہے اور دوسری طرف نت نئے طریقوں سے نسل کشی کررہا ہے اٹوٹ انگ کیساتھ وحشیانہ سلوک سمجھ سے بالا تر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکومت آزادکشمیر جامعہ پونچھ کو بچانے کیلئے فی الفور اقدامات کرے اگر یونیورسٹی کے پاس سہولیات کی کمی ہے
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت آزادکشمیر جامعہ پونچھ کو بچانے کیلئے فی الفور اقدامات کرے اگر یونیورسٹی کے پاس سہولیات کی کمی ہے تو حکومت فوراً وہ سہولیات پہنچائے تاکہ ریاست کے اس تعلیم کے ادارے کو فنکشنل کیا جاسکے اور سینکڑوں ڈاکٹرز کا مستقبل بچایا جاسکے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر یوتھ لیگ محمد سہیل چوہدری نے نئے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ ہم جامعہ پونچھ کو ایک مکمل فعال ادارہ دیکھنا چاہتے ہیں ہم یہ بھی باور کرادینا چاہتے ہیں کہ اگرجامعہ پونچھ کو کوئی گزند پہنچی تو ہم سڑکوں پر آکر بھرپور احتجاج کرینگے صدر ریاست سرداریعقوب خان نے یونیورسٹی قائم کی ہم ان کے فیصلے کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوںنے مزید کہاکہ کشمیر یوتھ لیگ آزادکشمیر کو حقیقی بیس کیمپ بنانے ،خاندانی سیاست کے مکمل خاتمے اور آزادی کشمیر کیلئے
سرگرم عمل ہے۔