بھمبرکی خبریں 10.09.2013

گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر اساتذہ کی سیاست کا محور ومرکز بن گیا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر اساتذہ کی سیاست کا محور ومرکز بن گیا پینچ کھڑپینچ اور سیاست کے شوقین اساتذہ پائلٹ ہائی سکول بھمبر میں تعیناتی کو ترجیح دینے لگے چند سال قبل تعلیمی بورڈ میں ہر سال شاندار رزلٹ دینے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والا سکول سیاست کی نذر ہو گیا سکول میں پڑھائی کم سیاست زیادہ ہونے لگی اسمبلی، ٹیچر آرگنائزیشن یا پھر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں پائلٹ سکول کے اساتذہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں پائلٹ ہائی سکول کبھی پڑھائی اور کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتا تھا آج پائلٹ ہائی سکول کی تباہی و بربادی پر رونا آتاہے بھمبر کے سیاسی وسماجی اور تعلیمی حلقوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیاہے کہ پائلٹ ہائی سکول کے گرتے ہوئے تعلیمی معیار اور بڑھتی ہوئی سیاست کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تفصیلات کیمطابق گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر آزادکشمیر کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میںایک نمایاں مقام رکھتا ہے چند سال قبل تعلیمی بورڈ کے اندر امتحانات اور کھیلوں کے مقابلوں میں اس کی پوزیشن ہمیشہ نمایاں ہوتی تھی رزلٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ہوتا ہے پہلی 20 پوزیشنوں میں پائلٹ سکول کی ہمیشہ پوزیشن ہو تی تھی جبکہ کھیلوں میں پہلی دوسری پوزیشن ہوتی تھی لیکن چند سالوں سے جہاں آزادکشمیر کے اندر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم سے زیادہ سیاست کا دخل ہو گیاجس سے انکی تعلیمی سرگرمیوں میں کمی آئی ہے اور سرکاری ادارے کوئی بہتر نتائج نہ دے رہے ہیں لوگوں کا بھی دن بدن سرکاری اداروں سے اعتماد اٹھ رہا ہے وہاں گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھی دن بدن تعلیمی اور صحتمندانہ سرگرمیوں میں تنزلی کا شکار ہے گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول میں تعلیم اور صحت مندانہ سرگرمیاں کم اور سیاست زیادہ ہوتی ہے آزادکشمیر کے اندر اسمبلی کے الیکشن ہوں، ٹیچرز آرگنائزیشن کے الیکشن ہوں یا پھر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں پائلٹ سکول کے اساتذہ ان الیکشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں پینچ کھڑپینچ اور سیاست کے شوقین اساتذہ پائلٹ ہائی سکول میں تعیناتی کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ پائلٹ ہائی سکول ضلع بھمبر کے ہیڈ کوارٹر مقام پر واقع ہے یہاں سے ہرطرح کی سرگرمی کرنا آسان ہوتا ہے یوں پائلٹ ہائی سکول بھمبر اساتذہ کی سیاست کا محور اور مرکز بن گیا ہے چند سالوںسے ہائلٹ سکول کی تعلیمی اور کھیلوں کے مقابلوں میں کارکردگی بھی انتہائی مایوس کن ہے پائلٹ ہائی سکول میں طلباء کی کبھی ریکارڈ تعداد ہواکرتی تھی آج گرتے تعلیمی معیار کی وجہ سے سکول میں طلباء کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے لوگوں کا سرکاری ادارے سے اعتماد اٹھتا جارہا ہے بھمبر کے سیاسی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور چیف سیکرٹری آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ پائلٹ ہائی سکول بھمبر کے گرتے ہوئے تعلیمی معیار اور دن بدن بڑھتی ہوئی سیاست کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریفک پولیس بھمبرکا ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے کارروائی بغیر ہیلمٹ کے 300 کے قریب موٹرسائیکل ضبط
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک پولیس بھمبرکا ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے کارروائی بغیر ہیلمٹ کے 300 کے قریب موٹرسائیکل ضبط ہیلمٹ دکھا کر موٹرسائیکل لے جائیں ٹریفک پولیس کی موٹرسائیکل سواروں کو ہدایت جبکہ دوسری طرف اندرون شہر ہیلمٹ کے استعمال پر پابندی پر شہریوں کا شدید احتجاج تفصیلات کیمطابق ٹریفک پولیس بھمبر نے ایس ایس پی بھمبر چوہدری غلام اکبر کی ہدایت پر ضلع بھمبر کے اندر موٹر سائیکل سواروں کوہیلمٹ کے استعمال کی پابندی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں گزشتہ روز ٹریفک پولیس بھمبرنے 300 کے لگ بھگ موٹرسائیکلوں کو پولیس لائن بھمبرمیں ضبط کیا اور موٹرسائیکل سواروں کو ہدایت کی کہ وہ ہیلمٹ دکھا کر اپنا موٹرسائیکل لے جائیں جبکہ دوسری طرف بھمبرکے شہریوں نے اندرون شہر ہیلمٹ کا استعمال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہے ہم گھر سے سبزی ،انڈے اور بریڈ کیلئے بھی جائیں تو ہیلمٹ کا استعمال ہمارے لیے مشکل ہے انہوںنے کہا کہ ریاست بھر میں کسی بھی ضلع میں ہیلمٹ کے استعمال کو لازمی قرارنہیں دیا گیا ٹریفک پولیس نے ضلع بھمبرمیں شہریوں کو ایک نئی ذہنی کوفت میں
مبتلا کر دیا ہے انہوںنے کہاکہ ٹریفک پولیس شہر کے باہر ہیلمٹ کی پابندی کو یقینی بنائیں جبکہ اندرون شہر شہریوںکو ریلیف دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنی آئینی مدت پوری کرکے ایک نیا باب رقم کیا ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدرآصف علی زرداری نے اپنی آئینی مدت پوری کرکے ایک نیا باب رقم کیا ہے آصف علی زرداری نے مفاہمتی پالیسی کو اپنا کر ملک اندر جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط کیا انکی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری مظہرحسین نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ آزادکشمیرکے اندر پیپلزپارٹی کی حکومت بھی آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کو اپنائے ہوئے ہے چوہدری عبدالمجید کو پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی کی وفاقی قیات کا مکمل اعتماد حاصل ہے چوہدری عبدالمجید حکومت کیخلاف تمام سازشوں کو سینئر وزیر حکومت چوہدری محمد یاسین کی سربراہی میں ناکام بنا دیا گیا ہے آئندہ تین سالوں میںعدم اعتماد کی کوئی تحریک پیش نہیںہو گی اور پیپلزپارٹی کی حکومت پاکستان کی طرح آزادکشمیر میں بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے ناراض وزراء کی تمام شکایات کا ازالہ کر دیا ہے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی پیپلزپارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کا ورکر ہوں جینا مرنا پیپلزپارٹی کیساتھ ہے عہدہ پیپلزپارٹی کی مانت ہے وہ جب چاہے واپس لے سکتے ہیں اپنے عہدے کو لوگوں کی خدمت کا ذریعہ بنایا ہے جب تک ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل کی سیٹ پر بیٹھا ہوں لوگوں کی خدمت کاسفر جاری رکھونگا کوشش کرونگا کہ میرا عہدہ حکومت اور پیپلزپارٹی کی نیک نامی کا باعث اور عوامی خدمت کا ذریعہ بنے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آصف علی زرداری کا 5 سالہ آئینی مدت صدارت پوری کرنا جمہوریت کیلئے خوش آئند ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آصف علی زرداری کا 5 سالہ آئینی مدت صدارت پوری کرنا جمہوریت کیلئے خوش آئند ہے پرامن اور جمہوری طریقہ سے اقتدار کو منتقل کرنا پیپلزپارٹی کا تاریخی کارنامہ ہے مستقبل میں اس کے جمہوریت پر مثبت اثرات مرتب
ہونگے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے بانی راہنما و سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمدیوسف آف درائیاں نے کیا انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری نے انتہائی نامساعد حالات کے اندر اپنی فہم وفراست سے نہ صرف جمہوریت کو مضبوط کیا بلکہ مفاہمتی سیاست کی بدولت پیپلزپارٹی نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اپنی آئینی مدت پوری کی اور آئینی اور جمہوری طریقہ سے اقتدار کو بھی منتقل کیا انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوط کیلئے گراں قدر خدمات اور قربانیاں ہیں آصف علی زرداری کی آئینی ذمہ داریاں اور پابندیاں ختم ہونے کے بعد پیپلزپارٹی ایک بار پھر متحرک، فعال اور مضبوط جماعت کے طور پر سامنے آئے گی انہوں نے کہاکہ اب محترم آصف علی زرداری اپنی تمام تر توجہ پیپلزپارٹی کو فعال اور متحرک بنانے پر مرکوز کرینگے انہوں نے کہاکہ ایوان صدر سے عزت و وقار کیساتھ رخصت ہونے پر ہم محترم آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی اور جمہوری قوتوں کو مبارک باد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادکشمیر میں قائم موجودہ حکومت نے میگا پراجیکٹس کی آڑ میں ڈاکو راج قائم کر رکھا ہے قومی خزانے کو انتہائی بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزادکشمیر میں قائم موجودہ حکومت نے میگا پراجیکٹس کی آڑ میں ڈاکو راج قائم کررکھا ہے قومی خزانے کو انتہائی بے دردی سے لوٹا جارہا ہے تقرریوں کی لوٹ سیل لگی ہے تمام سرکاری محکمہ جات کو معذور بنا کر عضو معطل بناکر رکھ دیا گیا ہے وزراء کے پاس کمیشن و رشوت کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے ہر وزیر اپنے اپنے ضلع کا وزیر بن کر رہ گیا ہے ہر ضلع وزیر کی ذاتی سیاست کا درجہ حاصل کر چکاہے ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے موجودہ حکومت کی کارستانیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا اقتدار پر براجمان رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا موجودہ اسمبلی بھی عوامی امنگوں کی آئینہ دار نہیں ہے اس وقت آزادکشمیر میں فاشٹ طرز حکومت قائم ہے اور دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ عوام بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں یاپھر موجودہ حالات سے سمجھوتہ کر چکے ہیں لیکن ایسی مایوس کن صورتحال کسی بڑے انقلاب کی پیش خیمہ ہواکرتی ہے اور خونی انقلاب و انارگی کا موجب بنتی ہے اس لیے محب
وطن، باشعور ابن فکر و دانش کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے آئیں اور اپنا قومی کردارادا کریں عوام کو نام نہاد انسان غا بھیڑیوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبرکاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر پریس کلب بھمبرکاایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں (ر) ہیڈکانسٹیبل راجہ محمد رشید کی اچانک وفات پر گہرے دکھ و غم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعا ئے صبروجمیل کی گئی اجلاس میں طارق محمود ثاقب، عزیزالرحمن ناز، طارق محمود شاکر ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ملک شوکت حسین، مرزا ندیم اختر، جہانگیر پاشا، عاطف اکرم ،قاضی انصر زمان، سلیم ساگر، فیصل صغیرشمیم، یاسین تبسم، عابد زبیر، شیراز پرویز مشتاق، راجہ وحید مراد، مرتضیٰ گیلانی،ارشدمحمود غازی، مرزا عمر فاروق، محمد ارشد، فیصل مقصود سمیت دیگر نے
شرکت کی۔