بھمبرکی خبریں Feb 26, 2013

عالمی برادری بھارت کیطرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا نوٹس لے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عالمی برادری بھارت کیطرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا نوٹس لے اور مقبول بٹ شہید اور افضل گورو شہید کی میتیں کشمیریوں کے حوالے کرنے کیلئے دباؤ ڈالے تاکہ شہداء کے لواحقین کی خواہشات کے مطابق آخری رسومات کی ادائیگی اور تدفین ہو سکے ان خیالات کااظہار نوجوان راہنما و سٹی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ مشتاق احمد کاشر نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ 11فروری 1984کو مقبول بٹ شہید کو دہلی کی تہاڑ جیل میں آزادی مانگنے کے جرم میں پھانسی دیکر جیل کے احاطہ میں ہی دفن کر دیا گیا اور ایک بار پھر جمہوریت کے دعویدار ملک نے اپنے آئین اور قانون کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایک بے گناہ کشمیری کو صفائی کا موقع دیے بغیر اپنی سیاسی ہوس کی بھینٹ چڑھا کر دہلی کی تہاڑ جیل کے احاطہ میں دفن کر دیا جو قابل مذمت ہے اور پوری عالمی برادری اور جمہوریت کے علمبرداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ نے مقبول بٹ شہید کے جسد خاکی کی کشمیریوں کو حوالگی کیلئے تحریک چلائی ہے جس کے تحت یورپین پارلمنٹیرین ،انسانی حقوق کی تنظیموں ،اقوام متحدہ سمیت پاکستان و آزادکشمیر کے راہنماؤں کو خطوط لکھے ہیں انہوں نے کہاکہ عالمی برادری انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت کیطرف سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم روکنے اور مقبول بٹ شہید افضل گورو شہید کی میتیں کشمیریوں کے حوالے کرنے کیلئے دباؤ ڈالے تاکہ شہداء کی آخری رسومات اور تدفین کی جاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملک بھر کی طرح ضلع بھمبر کا موسم پھر رنگ بدلنے لگا بارش ،ٹھنڈی ہواؤں اور دھند کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک بھر کی طرح ضلع بھمبر کاموسم پھر رنگ بدلنے لگا بارش ،ٹھنڈی ہواؤں اور دھند کا سلسلہ ایک بار پھر شروع سردی دوبارہ لوٹ آئی تفصیلات کیمطابق گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 3روز کی بارش کے بعد منگل کی صبح ضلع بھمبر میں ایک بار پھر گہرے بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ بعض علاقوں میں گہری اور ہلکی دھند بھی چھا گئی جسکے باعث بہار رت آتے ہی رک گئی اور سردی دوبارہ لوٹ آئی بارش اور سردی کی شدت میں اضافے سے کاروبار زندگی ایک بار پھر متاثر ہو گیا جبکہ دیہاتوں اور پہاڑی علاقوں کے راستے بھی بندہو جانے سے علاقہ کے مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ خشک میوہ جات اور گرم کپڑوں کی مانگ میں بھی ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزاد حکومت خطہ کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزادحکومت خطہ کی تعمیروترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے وزیر اعظم کے ہمراہ وزراء کی با صلاحیت ٹیم لوگوں کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہے چوہدری عبدالمجید بھاری اکثریت سے وزیر اعظم منتخب ہوئے کوئی طاقت اب انہیں وزارت عظمیٰ سے علیحدہ نہیں کر سکتی ان خیالات کااظہار سینئر نائب صدر پیپلزپارٹی ضلع بھمبر ملک لیاقت عزیز اعوان نے بھمبر میںصحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مجید حکومت بے پناہ مشکلات کے باوجود خطہ کی تعمیروترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے اورپوری محنت اور خلوص کیساتھ عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے چوہدری عبدالمجید کو وزرائے حکومت کا غیر مشروط تعاون اور اعتماد حاصل ہے چند عناصر اپنی خفت مٹانے کیلئے چوہدری عبدالمجید کی وزارت عظمیٰ کو ختم کرانے کے خواب دیکھ رہے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے چوہدری عبدالمجید اپنی کارکردگی کی بناء پر 5سال تک وزیر اعظم رہیں گے انہوں نے کشمیری قوم سے پیپلزپارٹی کے منشور کیمطابق جو وعدے کیے انہیں پورا کر دکھایا ہے انہیں پیپلزپارٹی کے وزراء ،کارکنان اور عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے آزادکشمیر میں تعمیروترقی کا سفر انکی بھرپور قیادت میں جاری رہے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ریاستی اخبارات کا تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار ہے

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریاستی اخبارات کا تحریک آزادی کشمیر میں نمایاں کردار ہے ریاستی اخبارات کشمیریوں کی ترجمان کا کردار نبھاتے ہوئے مسلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں اہم رول ادا کر رہے ہیں حکومت آزادکشمیر کی طرف سے اخبارات کے بقایاجات ادا نہ کرنا اخبار انڈسٹری سے جڑے افراد کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہے جو ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈم موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے کشمیر پریس کلب میں صحافیوں سے ایک خصوصی نشست کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ کشمیر فریڈم موومنٹ اے کے این ایس کیساتھ ہے آزادحکومت بھارتی حکومت کی طرح یہاں بھی اخبارات کا معاشی قتل کرکے ان کو بند کرنے کی کوشش کررہی ہے جو قابل مذمت ہے حکومت تحریک آزادی کشمیر کے حقیقی ترجمان ریاستی اخبارات کے بقایا جات فی الفور ادا کرکے پریس سے وابستہ افراد کی بے چینی کو ختم کرے ریاستی اخبارات نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر کو تقویت پہنچائی اور کشمیریوں کی ہر سطح پر بھرپور ترجمانی کا کردار ادا کیا ہے حکومت فی الفور اخبارات کے بقایا جات ادا کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یپلزپارٹی برٹن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد یونس آف بروٹی آج برطانیہ سے ایک ماہ کے دورہ پر وطن واپس آئیں گے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی برٹن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد یونس آف بروٹی آج برطانیہ سے ایک ماہ کے دورہ پر وطن واپس آئیں گے پیپلزپارٹی کے کارکنان دوست احباب اور عزیز و اقارب اسلام آباد ایئرپورٹ پرانکا والہانہ استقبال کرینگے تفصیلات کیمطابق پاکستان پیپلزپارٹی برٹن برطانیہ کے صدر چوہدری محمد یونس آف بروٹی ایک ماہ کے دورہ پر آج برطانیہ سے اسلام آباد پہنچے گے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیپلزپارٹی کے کارکنان ،دوست احباب اور عزیز و اقارب والہانہ استقبال کرینگے اپنے دورہ کے دوران موصوف پیپلزپارٹی کی ریاستی و وفاقی قیادت اور پیپلزپارٹی کے کارکنان و عہدیداران سے ملاقات کرینگے اور مختلف تقریبات میں بھی شرکت کرینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی نے پسماندہ اور غیر مراعات یافتہ طبقات کو عزت سے جینے اور اپنا حق مانگنے کا ہنر سکھایا

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی نے پسماندہ اور غیر مراعات یافتہ طبقات کو عزت سے جینے اور اپنا حق مانگنے کا ہنر سکھایا جس طرح پاکستان میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے محروم ،غیر مراعات یافتہ اور پسے ہوئے طبقات کو اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے کا شعور دیا اور جدوجہد کیلئے آواز اٹھائی ان خیالات کااظہار چوہدری فیاض حسین طارق اسسٹنٹ ڈائریکٹرBISP،ڈاکٹر شاہد محمود سوکاسن اورراجہ محموف آف پنجیڑی نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ریاست آزادکشمیر اور بالخصوص ضلع بھمبر کے لوگوں کو پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی راہنما نے اپنے حقوق کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کرنے کا حوصلہ عطا کیا عمر بھر مظلوم کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی انہوں نے دیانتداری ،انصاف پسندی ،تحمل ،برداشت اور محبت کے جذبوں سے بھرپور سیاست کو پروان چڑھایا یہی وجہ ہے کہ نہ صرف پیپلزپارٹی بلکہ ریاست بھر کے مظلوم ،محروم اور غیر مراعات یافتہ طبقات چوہدری صحبت علی کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔