ہم ڈاکٹر طاہر القادری کو راولپنڈی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ملک حامد رضا قادری

ہم ڈاکٹر طاہر القادری کو راولپنڈی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ انجمن طلبہء اسلام اور مصطفوی سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد لیاقت باغ جلسہء عام میں شرکت کرے گی۔

ہم طاہر القادری صاحب کے ایجنڈے سے متفق ہیں کہ سیاست نہیں ریاست بچائو ،ہمارے ملک کو پچھلے کئی سالوں سے موروثی سیاست جاگیرداری اور کرپشن نے تباہ کر رکھا ہے۔آج وقت آ گیا ہے کہ نظام بدلا جائے اور ملک کو کرپشن سے پاک کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ملک حامد رضا قادری (صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ F-8 اسلام آباد)اور محمد شہیر سیالوی (رہنما انجمن طلبہء اسلام )نے کیا۔