چوہدری صحبت علی کی ملک و قوم کیلئے سیاسی وسماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری صحبت علی کی ملک و قوم کیلئے سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مرحوم نے ہمیشہ غریب کی دادرسی جبکہ مظلوم اور پسماندہ طبقات کی آواز بن کر ابھرے ان کی وفات سے پورا خطہ سوگوار ہو گیا ہے مرحوم کی کمی ہمیشہ محسوس ہو گی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے بانی راہنما و سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف درائیاں ،سابق چیئرمین ضلع زکوة وعشر و سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری فضل علی ،ممبر چوہدری خادم حسین نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مرحوم غریب پرور ،خداترس اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے مرحوم اپنی ذات میں انجمن تھے سیاست کے علاوہ سماجی ،رفاعی اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے عوام کے حقوق کی نگہبان تھے۔

حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر تھے ابکی پوری زندگی کھلی کتاب کی مانند ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری صحبت علی نے بلا تحصیص علاقہ و برادری پورے خطے کے عوام کی خدمت کی ہے مرحوم کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں گی اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والی کمی پوری زندگی محسوس ہوتی رہے گی اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔