چوہدری منیر اللہ کی چیئرمین تحصیل زکوة سماہنی تعیناتی حکومت کا احسن اقدام ہے انکی تعیناتی سے حلقہ سماہنی کے غریب لوگوں کو ریلیف ملے گا

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوہدری منیر اللہ کی چیئرمین تحصیل زکوة سماہنی تعیناتی حکومت کا احسن اقدام ہے انکی تعیناتی سے حلقہ سماہنی کے غریب لوگوں کو ریلیف ملے گا موصوف علاقہ سماہنی کی ہر دلعزیزاور درددل رکھنے والی شخصیت ہیں انہوں نے ہمیشہ رفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

انکی بحیثیت چیئرمین تحصیل زکوة تعیناتی پروزیر مال چوہدری علی شان سونی کے خصوصی شکر گزار ہیں ان خیالات کااظہار حلقہ سماہنی کی ممتاز شخصیات چوہدری قمر چوکی ،چوہدری مشتاق احمد،حاجی محمد رفیق بانڈی،چوہدری منور ،چوہدری جاوید اور طاہر محمود چوہدری سرسالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔