بھمبر کی خبریں 25.08.2013

کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے اسٹیڈیمز کی تعمیر سمیت نوجوان کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں کے اندر تربیت دینے کیلئے کوالیفائیڈ کوچز مہیا کررہے ہیں
بھمبر( جی پی آئی) کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے اسٹیڈیمز کی تعمیر سمیت نوجوان کھلاڑیوں کو مختلف کھیلوں کے اندر تربیت دینے کیلئے کوالیفائیڈ کوچز مہیا کررہے ہیں بھمبر میں اسٹیڈیم کی تعمیر سے نوجوانوں کو اپنی کاکردگی اور صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا اور کھیلوں کے فروغ میں اضافہ ہو گا 15 ستمبر کو بھمبر سپورٹس اسٹیڈیم کا وزیر اعظم آزاد کشمیر باقاعدہ افتتاح کرینگے اس موقع اسٹیڈیم میں ثقافتی میلے کیساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے ایونٹ بھی منعقد کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار وزیر سپورٹس آزاد کشمیر محمد سلیم بٹ نے فاریسٹ ریسٹ ہاؤس میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوںں نے بتایا کہ آزادکشمیر بھر میں کھیلوںکے فروغ کیلئے سپورٹس اسٹیڈیم تعمیر کیے جارہے ہیں نوجوان کھلاڑی ملک وملت کا سرمایہ اور مستقبل ہیں آزادکشمیر سپورٹس کی وزارت آزادکشمیر بھرمیں مختلف کھیلوں کے ایونٹ منعقد کرکے صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے انہوںنے کہاکہ بھمبر سپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اسٹیڈیم کا باقاعدہ افتتاح وزیر آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید اپنے دست مبارک سے 15ستمبر کو کرینگے اس موقع پر اسٹیڈیم میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام منعقد کرنے کیساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے ایونٹ منعقد ہو نگے اس سلسلہ میں پروگرام کی باقاعدہ تیاریوں کا آغازکر دیا گیا ہے ضلعی لیول پر کمیٹیاں بنا دی ہیں جو دن رات محنت کرکے پروگرام کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرینگی بھمبرکی عوام اور نوجوان بھی پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کریں اور اسٹیڈیم میں ہونیوالے ایونٹس میں بھرپور حصہ لیں انہوںنے کہاکہ 15ستمبر کو بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں شلیڈ ز تقسیم کی جائینگی بھمبرمیں ہونیوالے اس ایونٹ سے آزادکشمیر کے اندر کھیلوں کو فروغ اور نوجوانوں کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا آزادکشمیر بھر میں مختلف کھیلوںکے اندر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے معاشی مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کھیلوں کے اندر نوجوانوں میں پائی جانے والی خامیاں دور کرنے اوران کی بہتر تربیت کیلئے کوالیفائیڈ کوچز مہیا کررہے ہیں اس موقع پر انہوں نے بھمبر سپورٹس اسٹیڈیم کا ورہ کیا اور تعمیر کے مختلف مراحل کا جائزہ لیا اور اسٹیڈیم کی تعمیر کو تسلی بخش قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دھاندلی کے ذریعہ تحریک انصاف کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے
بھمبر( جی پی آئی)دھاندلی کے ذریعہ تحریک انصاف کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے مال روڈ پر تحریک انصاف کے پر امن احتجاج کرنے والوں پر پولیس تشدد ریاستی دہشت گردی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ویسٹ مڈلینڈ کے صدر چوہدری صادق حسین آف چھپراں نے کیا انہوں نے کہاکہ جنرل اور ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا راستہ روکنے کیلئے دھاندلی کی دھاندلی کے ذریعہ تحریک انصاف کے کامیاب امیدواروں کو ہرایا گیا انہوںنے کہاکہ اگر جنرل الیکشن کے اندر دھاندلی نہ ہوتی تو تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی ایک منظم سازش کے تحت دھاندلی کے ذریعے تحریک انصاف کو ہرانے کیلئے دھاندلی کی جس کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنان نے پر امن احتجاج کیا جس پر پولیس تشدد کرکے ریاستی دہشت گردی کی انتہا کردی گئی انہوں نے کہاکہ دھاندلی، تشدد اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعہ تحریک انصاف کا راستہ روکا نہیں جا سکتا ہے سونامی آکر رہے گا پاکستان کے کرپٹ اور نااہل حکمران تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہو چکے ہیں اور تحریک انصاف کے سونامی کو روکنے کیلئے سازشیں کررہے ہین لیکن تحریک انصاف کے کارکنان ان تمام سازشوں کا ناکام بنا دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جعلی پیروں نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ عروج پر
بھمبر( جی پی آئی) جعلی پیروں نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ عروج پر جعلی پیرسائیں غلام حسین سماہنی نے علاقے کے غریب اور سادہ لوح لوگوں کی جمع پونجی لوٹ لی ضلعی انتظامیہ اور حکومت جعلی پیر کیخلاف کارروائی کرے ان خیالات کااظہار محمد قیوم ،محمد خورشید ،جاوید اقبال، محمد طارق، غلام رسول، قدیر حسین، محمد اسحاق ،یاسر اقبال، مظفرحسین، منور حسین، تنویر حسین ،محمد یاسین ،اشفاق احمد ،ثاقب حسین آف سماہنی نے بھمبر میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سماہنی کے جعلی پیر سائیں غلام حسین نے سماہنی کے غریب اور سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف بناکر ساری زندگی کی جمع پونجی لوٹ کیساتھ ساتھ انکی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے جعلی پیر اس سے قبل کئی بار حوالات میں بند رہ چکا ہے لیکن اپنے کام سے باز نہیں آرہا جعلی پیر کے پاس نہ کوئی علم ہے اور نہ کوئی جادو لیکن اس کے باوجود بھی غریب اور سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف بناکر لوٹ رہا ہے اور زندگی کی جمع پونجی سے محروم کر رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع بھمبرکے اندر شدید بارشوں سے چھوٹے کسانوں کا لاکھوں کا نقصان کھڑی فصلیں تباہ حکومت سے مالی امداد کی اپیل
بھمبر(جی پی آئی) ضلع بھمبرکے اندر شدید بارشوں سے چھوٹے کسانوں کا لاکھوں کا نقصان کھڑی فصلیں تباہ حکومت سے مالی امداد کی اپیل تفصیلات کیمطابق حالیہ بارشوں نے ضلع بھمبر کے اندر تباہی مچا دی شدید بارشوں سے چھوٹے کسانوں کو شدید نقصان پہنچا کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں سیلابی ریلے میں کئی کسانوں کے جانور بھی بہہ گئے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زمینوں کے کٹاؤ اور مکانات کے گرنے کی وجہ سے چھوٹے کسانوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہو اہے ضلع بھمبر کے کسانوں نے حکومت آزادکشمیر اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے ہونیو الے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور ہمارے قرضے معاف کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیر میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کو ایوان اور پارلیمانی پارٹی سمیت کارکنان پیپلزپارٹی کا مکمل اعتماد حاصل ہے
بھمبر( جی پی آئی) آزاد کشمیر میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کو ایوان اور پارلیمانی پارٹی سمیت کارکنان پیپلزپارٹی کا مکمل اعتماد حاصل ہے مجید حکومت کے خاتمے کے حوالے سے بیان بازی کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اگر انہیں کوئی شک ہے تو وہ ایک مرتبہ پھر میدان میں آکر اپنی حیثیت کا اندازہ لگوالیں آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت عزیز اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سازشیں بونے آئے روز مجید حکومت کے خاتمے کا واویلا کرکے بھونڈی حرکتیں کررہے ہیں انہیں اپنے سیاسی قد کھاٹ کا بخوبی اندازہ ہو چکاہے اگرپھر بھی انہیں کوئی شک ہے تو وہ اپنی حیثیت کا اندازہ لگوانے کیلئے میدان میں آسکتے ہیں انہیں پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنان کی طرف سے عام اجازت ہے انہوںنے کہا کہ آزادکشمیر میں وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے بلا تفریق سیاسی جماعت تعمیر وترقی کے کام شروع کیے ہیں پیپلزپارٹی کی حکومت کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے یہی وجہ ہے کہ کچھ خائف لوگ پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسی سے گھبرا گئے ہیںاور اوٹ پٹانگ حرکتیں کرکے پارٹی پر کیچڑ اچھالنے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں جس میں انہیں ہر بار خفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کو ایوان اور پارلیمانی پارٹی سمیت آزاد کشمیر بھر کے کارکنان پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی 15ستمبر کا بھمبر سپورٹس اسٹیڈیم کے افتتاحی تقریب میں بھمبر آمد پر انکا شاندار استقبال کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مائے نی میں کینوں آکھاں لوئر سیرلہ کے مکین پتھر کے دور کی زندگی گزارنے لگے بلدیہ حدودمیں ہونے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں
بھمبر( جی پی آئی) مائے نی میں کینوں آکھاں لوئر سیرلہ کے مکین پتھر کے دور کی زندگی گزارنے لگے بلدیہ حدود میں ہونے کے باوجود کوئی پرسان حال نہیں کسی مسیحا کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے لگے سڑک اور نالہ کی تعمیر نہ کرنے پر علاقہ کی خواتین، بچوں اور بوڑھوں کی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیلئے جھولیاں اٹھا کر بددعائیں لوئر سیرلہ حاجی یوسف لنک روڈ کی خستہ حالی کی باز گشت آزاد کشمیر اسمبلی میں بھی جا پہنچی بھمبر کے ممبران اسمبلی اور عوامی نمائندے حقائق سے منہ چھپانے لگے تفصیلات کیمطابق گزشتہ 4سال سے لوئر سیرلہ حاجی یوسف لنک روڈ جوکہ بلدیہ حدود میں واقع ہے خستہ حالی کا منظر پیش کررہی ہے حالیہ موسم برسات میں قریبی
برساتی نالے کا پانی علاقہ میں تباہی کی داستان رقم کر گیا سڑک پر جابجا پتھر اور ریت کے ڈھیر لگ گئے جبکہ سیلابی پانی سے متعدد گلیاں اکھڑ گئیں اور کئی ایک گھروں کی دیواریں بھی گر پڑیں جبکہ نالے کا گندہ پانی قریبی مسجد میں بھی داخل ہو گیا اس موقع پر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے علاقہ لوئر سیرلہ کے مکینوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بھمبر سے تعلق رکھنے والے موجودہ ممبر اسمبلی اور سابق سپیکر اسمبلی نے بھی اخبارات میں سڑک کی خستہ حالی کی خبریں شائع ہونے پر ایک دوسرے سے نمبر لے جانے کیلئے علاقہ کے مکینوں سے بلند و بانگ وعدے کیے جو الیکشن کے بعد ہوا میں اڑ گئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ موسم برسات میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھمبر چوہدری ولید اشرف نے سڑک کا معائینہ کرکے سکیم مرتب کرنے کا وعدہ کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کا وہ وعدہ بھی وفا نہ ہو سکا اور اب ایک سال کے بعد دوربارہ موسم برسات میں علاقہ کے رہائشیوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اب علاقہ کی خواتین ،بچے اور بوڑھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کیلئے جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعائیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے متعدد بار اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر بنے جوہڑوں کو پر کرنے کیلئے ریت اور مٹی ڈالی تب جاکر تھوڑا بہت راستہ گزرنے کے قابل ہوا لیکن گزشتہ دنوں ہونے والی طوفافی بارشوں حالات مزید ابتر ہوگئے ہیں لیکن کیامجال کہ کسی کے کان پر کوئی جوں تک رینگ جائے انہوں نے کہاکہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ لوئر سیرلہ حاجی یوسف لنک روڈ آزادکشمیر اسمبلی میںبھی موضوع بحث بنی ہوئی ہے لیکن پھر بھی بھمبر کے موجودہ ممبران اسمبلی و سابق ممبران اسمبلی حقائق سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہیں جوکہ افسوس ناک عمل ہے عوام علاقہ نے کہاکہ ہمارا تعمیر وترقی کے دعوے کرنے والی مجید حکومت سے مطالبہ ہے کہ ہمارے بھی دیرینہ مسلے کو حل کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں اور لوئر سیرلہ حاجی یوسف لنک روڈ کی مرمت اور نکاسی آب کا نالہ تعمیر کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔