بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بنچ نے ٹرائل کورٹ کو بے نظیربھٹو قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیاہے۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار نے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کیلیے درخواست دائر کی تھی۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ 19فروری سے شروع ہونے والی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے۔درخواست پر فیصلہ جسٹس مظاہر حسین نقوی اور جسٹس علی باقر پر مشتمل بنچ نے دیا۔