سربراہ نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی کے اہم رہنمائوں کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمینٹ اور انتخابی اتحاد پر امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، چودھری نثار،خواجہ آصف اور سید غوث علی شاہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں انتخابات کے حوالے سے معملات پر مشاورت کی گئی جبکہ اپوزیشن جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمینٹ اور انتخابی اتحاد پر امور زیر بحث آئے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی سطح پر نگراں سیٹ اپ پر پارٹی کی جانب سے نام تجویز کئے جا چکے ھیں۔

لیکن صوبائی سطح پر نگراں سیٹ اپ کے ناموں پر کام جاری ہے جبکہ آج ہونیو الے پارٹی اجلاس میں صوبائی سطح پر نگراں سیٹ اپ کے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی۔