بائیڈن یقین دانی کرائیں ورنہ مذاکرات ناکام ہو سکتے ہیں، ایران

Ali Shamkhani

Ali Shamkhani

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی شامخانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر جو بائیڈن نے یہ یقین دہانی نہ کرائی کہ ان کا ملک پھر سے جوہری معاہدے سے پیچھے نہیں ہٹے گا تو مذاکرات ناکام بھی ہو سکتے ہیں۔

شامخانی نے بدھ کو کہا کہ بظاہر بائیڈن اختیارات کے حامل نہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ کسی بھی چیز کی گارنٹی نہیں دے رہے۔

ان کے بقول اگر معاملات اسی طرح آگے بڑھے، تو مذاکراتی عمل کا نتیجہ غیر واضح رہ سکتا ہے۔ ایران نے جوہری ڈیل پر مذاکرات کے لیے عالمی طاقتوں کو اسی وقت تاریخ دینا ہے۔