بن قاسم کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ

Train

Train

کراچی (جیوڈیسک)بن قاسم کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق تمام ٹرینیں اور مسافر محفوظ ہیں اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں کراچی میں پنجاب ہاوس کے باہر کیکر بم حملے سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق کلفٹن بوٹ بیسن کے علاقے میں پنجاب ہاوس کے باہر نامعلوم افراد کیکر پھیک کر فرار ہوگئے جس سے بیرونی دیوار کو معمولی نقصان پہنچا،واقع کے بعد بم ڈسپوزل اسکورڈ کو طلب کیا گیا جس نے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔