اٹک: ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ، 3خواتین اور ایک بچہ جاں بحق

Attock

Attock

اٹک(جیوڈیسک) اٹک میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے، ان میں 3 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اٹک کے محلہ بنارس آباد میں رات گئے ڈاکو ایک گھر میں گھسے۔

لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس سے تین خواتین جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک بچے نے راستے میں دم توڑ دیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔