بشام: مٹی کا تودہ گرنے سے 5 افراد جاں بحق

Soil Landslide

Soil Landslide

بشام (جیوڈیسک) پہاڑی علاقے لوسر کے دو گھروں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 12 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ملبے تلے دبے افراد میں سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی افراد نے تین افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال بشام منتقل کردیا گیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق تاحال 3 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ جن کو نکالنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کو شش جاری ہیں۔