حافظ آباد میں نجی مل کی بس الٹ گئی، 35 خواتین زخمی ہو گئیں

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں لاہورروڈ پرنجی مل کی بس اُلٹ گئی، بس میں سوار 35 خواتین زخمی ہو گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پنڈی بھٹیاں میں خواتین ورکرز کو لانے والی بس، سانگلہ سے واپس باہومان آرہی تھی۔

لاہور پنڈی بھٹیاں روڈ پر مصطفیٰ آباد کے قریب بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے میں 35 خواتین زخمی ہوئیں جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔