پیرکوہ گیس فیلڈ: گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

Dera Bugti

Dera Bugti

ڈیرہ بگٹی (جیوڈیسک) ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں 8 انچ قطر گیس پائپ لائین دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے گیس کنوواں نمبر 15 سے پلانٹ کو جانے والے 8 انچ قطر گیس پائپ لائن میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی جس کے بعد کنوئوں سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی حکام اور ریسکیو کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔