کالا باغ ڈیم جلد تعمیر کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کا نوا زشریف کو قانونی نوٹس

LHC

LHC

لاہور (جیوڈیسک) کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کے چئیرمین وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔ یہ قانونی نوٹس فیروز شاہ گیلانی ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے 1991 اور 1998 کی مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کالا باغ ڈیم جلد تعمیر کر کے چھتیس سو میگا واٹ سستی ترین بجلی پیدا کی جا سکتی ہے لہذا کالاباغ ڈیم کی جلد تعمیر کے عدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو توہین عدالت کی کارروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔