وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم کی زیر صدارت جاری

Federal Cabinet

Federal Cabinet

وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت جاری ہے،کابینہ کو بجٹ تجاویز اور توانائی بحران سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کابینہ کو پہلے 100 دن کی حکومتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے ارکان کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ، اداروں کی بحالی ، روزگار کی فراہمی ، امن و امان کے قیام اور صوبائی حکومتوں سے تعاون بڑھانے پر بھی اعتماد میں لیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس میں بجٹ تجاویز جبکہ وزیر پانی و بجلی نے توانائی بحران کے حل پر کابینہ کو بریفنگ دی،کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔