دھماکے کرنے والے انسان کہلانے کے قابل نہیں، حامد جٹ

Hamid Jatt

Hamid Jatt

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر چوہدری حامد جٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے اسلام آباد سبزی منڈی کئے جانیوالے بم دھماکے قابل افسوس فعل ہے۔ ایم وائی او شرپسند عناصر کی گھنائونی حرکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور جاں بحق و زخمی ہونیوالے افراد کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔

حامد جٹ نے کہا کہ دھماکے کرنے والے انسان کہلانے کے قابل نہیں بلکہ ایسے لوگ انسانیت کے بدترین دشمن ہیں جو بے گناہ افراد کو قتل کر رہے ہیں۔ دہشت گردی کی لہر سابقہ ادوار سے چلی آرہی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کے بعد پاکستان سے دہشت گردی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔

حامد جٹ نے کہا کہ دہشت گردی کی موجودہ کاروائیاں حکومت طالبان مذاکرات ناکام بنانے کی سازش ہے۔ عوام پاکستان دشمن عناصر کی سازشوں میں نہ آئیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کا ساتھ دیں۔