حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔ عبداللہ خان دمڑ

فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف مدینہ ٹائون کے صدر حاجی عبداللہ خان دمڑ نے سبزی منڈی واقعے میں عام شہریوں کے جان و مال کے ضیاء پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومتی ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت اپنی اس ذمہ داری کو ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ایک طرف طالبان سے مذاکرات کئے جا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف عام شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور انہیں بم دھماکوں میں شہید کیا جا رہا ہے۔

عبداللہ دمڑ نے کہا کہ اسلام اور سبی کے واقعے کے بعد دہشت گردوں سے مذاکرات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ پاک فوج کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بدنام کیا جا رہا ہے جو محب وطن پاکستانیوں کے لئے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی چند ڈالروں کے عوض ڈکٹیٹروں کے زیر اثر ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔