بنجاب اسمبلی کا اجلاس 3جون تک ملتوی

Bnjab Assembly

Bnjab Assembly

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پنجاب اسمبلی کا اجلاس پیر3جون کی صبح 11بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی کل شام 5بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جس کے بعد پیر3جون کوپنجاب اسمبلی کے اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکا انتخاب عمل میں آئے گا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکرکے لئے رانا محمد اقبال کا نام اسپیکر کے لئے زیرغور ہے۔پنجاب کے وزیراعلی کیلئے کاغذات نامزدگی 5 جون تک جمع کرائے جائینگے جبکہ وزیراعلی پنجاب کا انتخاب 6 جون کو ہوگا۔