باب العلم گرائمر سکول سسٹم میں بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ کا انعقاد، بہترین تقاریر کرنے والے بچوں میں انعامات کی تقسیم

مصطفی آباد : باب العلم گرائمر سکول سسٹم میں بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ کا انعقاد، بہترین تقاریر کرنے والے بچوں میں انعامات کی تقسیم، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور سحافیوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق واحی گائوں حویلی نتھو والیہ کلاں میں قائم باب العلم گرائمر سکول سسٹم میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں نے کشمیر پر ہونے والے مظالم کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو بھارت نہ تو کبھی دبا سکا اور اور نہ ہی دبا سکے گا۔

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور رہے گی۔ اس موقع پر پرنسپل نثاء اللہ ظفر ایم اے اسلامیات اینڈ ایل ایل بی و چوہدری ظفر یٰسین خاں نے بچوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سکول علاقہ کا واحد سکول ہے جس نے چک بلیانہ کے اندر سکالر شپ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ہم بچوں کت روشن مستقبل کے دن رات کوشاں ہیں۔ اس موقع پر سنیئر سحافی محمد عمران سلفی نے کہا کہ پاکستان میں پرائیوٹ سکولوں کی تعلیم کیلئے خدمات کسی سے ٹھکی چھپی نہیں۔ ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے تاکہ اساتذہ مزید دل جمی کے ساتھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔