دبنگ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے ہیرو سلمان خان اپنی نئی فلم مینٹل کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق سلمان خان حیدر آباد دکن میں اپنے بھائی سہیل خان کی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

جب ایک ایکشن سین کے دوران وہ زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی۔ سوشل ذرائع ویب سائٹ پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ جلد صحت یاب ہو کر واپس آئیں گے۔