کنگ خان کی پہلی فلم دیوانہ کے سیکوئل کی تیاری شروع

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی1992 میں ریلیز ہو نے والی بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم دیوانہ کا اب سیکوئل بنے گا۔ شاہ رخ خان کو اسٹار بنانے والی فلم کے سیکوئل میں مرکزی کردار کون نبھائے گا ابھی فائنل نہیں ہوا۔ کنگ خان کی پہلی فلم دیوانہ کے سیکوئل پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ لیکن اس رومینٹک فلم کی کہانی ہو گی فلم دیوانہ سے بالکل مختلف۔ فلم کا اسکریٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔

لیکن ابھی فلم کی کاسٹ فائنل نہیں ہوئی کیونکہ فلمساز گڈو دھانوا کو تلاش ہے ایک ایسے ہیروکی جو شاہ رخ خان کی طرح اپنی جاندار ادا کاری سے فلم بینوں کو دیوانہ بنا سکے۔ کنگ خان کی فلم دیوانہ میوزکل رومینٹک ہٹ تھی جس نے باکس آفس پر 14 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ فلم میں دیوانہ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا شاہ رخ خان نے جبکہ رشی کپور اور دیویا بھارتی بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئے تھے۔