میرا نے پنجابی فلم کی پروموشن کینیڈا اور امریکا میں کر ڈالی

Meera

Meera

لاہور (جیوڈیسک) فلم اسٹار میرا اپنی رنگین باتوں کے باعث خبروں میں ہر وقت اِن رہتی ہیں۔ وہ کبھی بھی کچھ بھی کہہ سکتی ہیں۔ اس مرتبہ انہوں نے عید پر ریلیز ہونے والی پنجابی فلم کی پروموشن کینیڈا اور امریکا میں کر ڈالی۔ ہدایتکار شہزاد رفیق کی پنجابی فلم ،عشق خدا، عید الفطر پرپنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔

اس کی پروموشن کے حوالے سے سوال پر میرا کا کہنا تھا کہ وہ تو پروموشن کر بھی چکی ہیں۔ فلم عشق خدا میں میرا کے ساتھ شان، صائمہ، احسن خان اور مراکشی اداکارہ وائم دامنی بھی مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔