پیرس کے عجائب گھر میں ایشوریا رائے کا مجسمہ سجا دیا گیا

Aishwarya Rai

Aishwarya Rai

پیرس (جیوڈیسک) کے موسی گریون عجائب گھر میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کا مجسمہ سجا دیا گیا۔ پیرس ایشوریہ کے مومی مجسمے مادام تسا کے لندن اور نیویارک کے عجائب گھروں میں پہلے ہی لگے ہیں اور اب ان کا مجسمہ پیرس کے سب سے پرانے عجائب گھر موسی گریون میں بھی سجا دیا گیا ہے۔

ان کا ایک مجسمہ موسی گریون کی مانٹریال میں نئی برانچ میں بھی رکھا جائے گا۔ شاہ رخ خان کے بعد ایشوریہ دوسری بالی ووڈ سٹار ہیں جن کا اس قدیم عجائب گھر میں مومی مجسمہ لگایا گیا ہے۔