ہیٹی: حادثے کے شکار آئل ٹینکر میں دھماکا، 60 افراد ہلاک اور متعدد گھر تباہ

Haiti Oil Tanker Explosion

Haiti Oil Tanker Explosion

ہیٹی (اصل میڈیا ڈیسک) ہیٹی میں تیل لے جانے والے ٹینکر میں دھماکے سے 60 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیٹی کے شمالی شہر کیپ ہیٹن میں موٹر سائیکل ٹیکسی کو بچاتے ہوئے ایک ٹینکر، ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر اُلٹ گیا ،جس کی وجہ سے تیل ٹینکر سے باہر گرنا شروع ہوا تو مقامی افراد اسے جمع کرنے کے لیے دوڑے، اسی دوران دھماکا ہو گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 60 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق دھماکے سے اطراف کے 20 گھروں میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگوں کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں پر ہیٹی میں 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔