بولیویا: سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کاموں کا سلسلہ جاری

Bolivia Flooding

Bolivia Flooding

سانتا انا دے (جیوڈیسک) بولیویا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ متاثرین کو ہیلی کاپڑ کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

بولیویا کے علاقے سانتا انا دے میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس کے بعد فوجی حکام نے ریسکیو کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔

شہریوں کو سیلاب سے ڈوبے مکانوں اور علاقوں سے نکال کر ہیلی کاپٹڑ کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ خوراک، پینے کا پانی اور دوسرے امدادی سامان کی فراہمی بھی جاری ہے۔