چین: دارالحکومت بیجنگ پر گرد و غبار کے بادل چھا گئے

Pollution in China

Pollution in China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین میں آلودگی خطر ناک حد بڑھ گئی۔ دارالحکومت بیجنگ پر گردو غبار کے بادل چھا گئے۔

چین میں فضائی آلودگی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دھویں کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے۔ شمالی چین کے ایک شہر میں فضاء میں گرد کے ذرات کی شرح عالمی معیار سے 10 گنا تک زیادہ ہو چکی ہے۔

سردی کا موسم آتے ہی چین کے بیشتر شہروں میں فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ شہریوں کے لئے دروازے کھڑکیاں کھولنا محال ہو گیا ہے جبکہ بغیر ماسک کے سانس لینا ممکن نہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔