بولیویا میں شدید برفباری ، سردی سے 10 افراد ہلاک

Bolivia

Bolivia

بولیویا (جیوڈیسک) میں شدید برفباری اور غیر معمولی سردی سے دس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ شدید ٹھنڈ سے متعدد بیمار ہوگئے۔ بولیویا میں درجہ حرارت منفی ہونے کے ساتھ ساتھ دھند اور برفباری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہے۔ لاپاز سٹی میں دھند کے باعث ہائی وے کو بند کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی کی لہر آئندہ چند روز یا جولائی کے ابتدا تک جاری رھے گی۔ لا پاز میں مقامی ہسپتال کے مطابق سردی کے باعث نزلا، زکام اور ٹھنڈ سے بیمار ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور ایک محتاط اندازے کے مطابق آبادی کا 10 فیصد حصہ بیماری کی لپیٹ میں ہے۔