بولیویا: ہزاروں منچلوں نےڈانس کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Dance

Dance

گوارانی (جیوڈیسک) بولیویا میں ہزاروں منچلوں نے ایک ساتھ ڈانس کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بولیویا کے شہر ” گُوارانی” میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد اکھٹے ہوئے اور مقامی لوک رقص کا مظاہرہ کیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ ڈانس کی یہ پرفارمنس توقعات سے زیادہ اچھی رہی۔ اس ایونٹ کے لیے دو ہزار افراد کو بلایا گیا تھا تاہم دو ہزار سات سو سے زائد افراد نے رقص میں حصہ لیا۔ رنگ برنگے لباس پہنے یہ ہزاروں منچلے اپنے ڈانس کے ذریعے بولیویا کی قدیم کہانیوں کی یادیں تازہ کرتے رہے۔