بالی وڈ اداکار عمران خان آج اپنی اکتیسویں سالگرہ منا رہے ہیں

Imran Khan

Imran Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار عمران خان آج اپنی اکتیسویں سالگرہ منا رہے ہیں بالی وڈ کے اسٹار کڈ عمران خان 13 جنوری کو امریکا میں پیدا ہوئے۔ فلمی کیرئیر کا آغاز اپنے ماموں عامر خان کی بلاک بسٹر فلم “قیامت سے قیامت تک” میں بطور چائلڈ آرٹسٹ سے کیا۔بطور ہیرو عمران کی پہلی فلم “جانے تو یا جانے نہ” تھی۔

یہ فلم ہٹ ہوئی اور اس پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے بعد فلم “کڈنیپ اور لک میں ان کے مختلف انداز کو شائقین نے پسند نہیں کیا۔ عمران نے ہمت نہیں ہاری اور اپنی فلموں میں ایک بار پھر لور بوائے بن کر کامیابی حاصل کی۔

سات سال کے مختصر کرئیر میں وہ کئی ہٹ رومنٹک فلمیں دے چکے ہیں۔ آئی ہیٹ لو اسٹوری، بریک کے بعد، میرے برادر کی دلہن, ایک میں اور ایک تو میں شائقین نے انھیں بے حد پسند کیا۔ فلمی گھرانے کے اس سپوت کو مداحوں کی طرف سے ہیپی برتھ ڈے۔