بالی وڈ اداکارہ سچترا سین انتقال کر گئیں

Suchitra Sen

Suchitra Sen

ممبئی (جیوڈیسک) ماضی کی معروف بالی وڈ اداکارہ سچترا سین بیاسی سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

ماضی کی دیوداس میں پاروتی اور معروف فلم آندھی میں آرتی دیوی سچترا سین نے کیرئیر کا آغاز بنگالی فلموں سے کیا۔

انہوں نے مشہور فلموں دیوداس، بمبئی کا بابو، مسافر، چمپاکلی، ممتا اورآندھی میں بہترین کردار نبھایا۔ 1978 کے بعد سچترا سین نے فلمی دنیا سے دوری اختیار کر لی۔

دو ہزار پانچ میں انہوں نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ لینے سے بھی انکار کر دیا۔