بالی وڈ کی نئی فلم رانجھنا کے میوزک رائٹس 6 کروڑ روپے میں فروخت

Film - Ranjha

Film – Ranjha

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ کی نئی فلم رانجھنا کے میوزک رائٹس 6 کروڑ روپے میں فروخت کر دیے گئے۔ سونم کپور اور دھنوش کی فلم رانجھنا کا ویسے تو یہ ایک ہی گانا ریلیز کیا گیا ہے مگر شاید اے آر رحمان کا نام ہی کافی ہے جبھی تو اس کے میوزک رائٹس ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔

کہا جا رہاہے کہ یہ اچھے خاصے پیسے ہیں، عام طور پر جب تک اسٹار کاسٹ تگڑی نہ ہو اتنی رقم ملنا مشکل ہی سمجھا جا تا ہے۔ گجنی اور راک اسٹار کی موسیقی بھی اے آر رحمان نے ترتیب دی تھی اور ان فلموں کی موسیقی کے حقوق بھی اچھی قیمت پر فروخت ہوئے تھے۔